05 June 2014 - 16:54
News ID: 6850
فونت
شام کے الیکشن میں کامیابی پر؛
رسا نیوز ایجنسی – شام کے الیکشن میں بشارالاسد کامیابی اور ان کے صدر جمھوریہ منتخب پر شامی عوام نے جشن منایا ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شامی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد جہاد اللحام نے شامی صدر جمھوریہ الیکشن کے امیدار بشارالاسد کی کامیابی کی خبر دی  ۔
انہوں نے بشار اسد کی کامیابی کی خبر دیتے ہوئے کہا : انہیں 88.7 فیصد ووٹ ملے ہیں ۔
محمد جہاد اللحام نے یہ کہتے ہوئے کہ انتخابات میں 73 فیصد سے زیادہ لوگوں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا تھا کہا: شام کے زیادہ ترلوگوں ، خصوصا دمشق کے شہریوں نے صدر بشار اسد کو ووٹ دیا ہے جب کہ حمص اور مغربی صوبوں سمیت دیگر صوبوں میں بھی صدر بشار اسد کو سب سے زیادہ ووٹ ملے ہیں۔
انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ بشار اسد کو 1 کروڑ 20 لاکھ ووٹ حاصل کئے ہیں کہا: الیکشن کے دوران ملک میں کہیں بھی تشدد کا کوئی واقعہ سامنے نہیں آیا۔ گذشتہ 50 سالوں میں یہ پہلا موقع ہے کہ تین امیدوار سامنے آئے جن میں حسن عبداللہ اور مہر عبدالحافظ شامل ہیں۔
واضح رہے کہ جمہوری اسلامی ایران اور روس نے اس الیکشن کا خیرمقدم کیا ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬