25 June 2014 - 11:21
News ID: 6939
فونت
رسا نیوز ایجنسی ـ پاکستان کے خیبر پختونخوا کے صدر مقام پشاور کے ہوائی اڈے باچا خان ائر پورٹ پر پی آئی اے کے ایک جہاز پر فائرینگ کی گئی جس میں ایک مسافر کے جاں بحق اور دو جہاز کے عملہ زخمی ہو گئے ہیں ۔


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے خیبر پختونخوا کے صدر مقام پشاور کے ہوائی اڈے باچا خان ائر پورٹ پر پی آئی اے کے ایک جہاز پر فائرینگ کی گئی جس میں ایک مسافر کے جاں بحق اور دو جہاز کے عملہ زخمی ہو گئے ہیں ۔

اس رپورٹ کے مطابق پی ائی اے کے اس جہاز پر فائرنگ اس وقت ہوئی جب وہ جہاز ہوائی اڈے پر اتارا جا رہا تھا اس فائرنگ میں ایک خاتون مسافر جاں بحق اور عملے کے دو ارکان زخمی ہوگئے ہیں۔

پی آئی اے کے ترجمان مشہود تاجور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے سعودی دارالحکومت ریاض سے آنے والی پرواز پر لینڈنگ کے دوران فائرنگ کی تصدیق کی ہے۔ 
مشہود تاجور نے بیان کیا : کپتان طارق چوہدری نے فائرنگ کے باوجود نہایت مہارت سے جہاز کو ہوائی اڈے پر اتار لیا۔

انھوں نے بتایا کہ طیارے کو پشاور ایئر پورٹ پر کھڑا کر دیا گیا ہے اور اس کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اس پرواز پر 196 مسافر اور عملے کے 10 اراکین سوار تھے۔
جہاز پر فائرینگ کرنے والوں کا مقصد معلوم نہیں ہو سکا ہے اور کسی نے بھی ابھی تک اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔

بعض تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ اس میں دہشت گردوں کا ہاتھ ہو سکتا ہے تو بعض کا کہنا ہے کہ جس جگہ فائرنگ ہوئی وہاں خوشیوں میں فائرینگ کا رسم و رواج ہے ۔ 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬