‫‫کیٹیگری‬ :
06 August 2014 - 15:37
News ID: 7108
فونت
آیت ‌الله علوی گرگانی:
خبرگزاری رسا ـ حضرت آیت‌ الله علوی گرگانی کہا: معارف اسلامی کی ترویج و توجہ ماتمی و مذھبی کمیٹیوں اور انجموں کا منشور رہے ۔
آيت‌ الله علوي گرگاني


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت ‌الله سید محمدعلی علوی گرگانی نے آج پیدل مقامات مقدسہ کی زیارت کو جانے والے انجمن حضرت زینب (س) کے ذمہ داروں اور اہلکاروں سے ملاقات میں کہا: یہ سفر ائمہ طاھرین(ع) کے کی خاص توجہ کا سبب ہے ۔


انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ائمہ اطهار(ع) کی سیرت و عمل ہمارے لئے حجت ہے کہا : اهل بیت اطھار(ع) معاشرہ کے لئے حجت ہیں ، اپ(ع) کا ہرعمل ہمارے لئے درس ہے جس پر خاص توجہ ضروری ہے ۔
 

حضرت آیت ‌الله علوی گرگانی نے حضرت امام علی(ع) منقول روایت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: ہماری روایتوں میں تفقہ در دین کی تاکید کی گئی ، لھذا ہم اپنی حیات میں مناسب پروگرام تحت آگے بڑھیں کیوں کہ جن لوگوں کے پاس پروگرام نہیں ہوتا وہ ناکام رہتے ہیں ۔


حوزہ علمیہ قم میں درس خارج فقہ و اصول کے استاد نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ مقامات مقدس کی پیدل زیارت کا سفر معرفت کے ساتھ کیا جائے کہا: ماتمی انجمنیں اس سلسلہ میں مناسب پروگرام طے کریں ۔


انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ زیارت کے اس پیدل سفر میں معارف اسلامی کی ترویج و توجہ ماتمی و مذھبی کمیٹیوں اور انجموں کا منشور بنے کہا: اس طرح کے پروگرام جوانوں کے عقائد اور دینی معلومات کی تقویت کے لئے استفادہ کیا جائے  ۔


حضرت آیت ‌الله علوی گرگانی نے مزید کہا: ایسا نہ ہو کہ جوان فقط پیدل زیارت کرکے لوٹ آئیں اور ان کی دینی و مذھبی معلومات میں کسی قسم کا اضافہ نہ ہو ۔


حوزہ علمیہ قم میں درس خارج فقہ و اصول کے استاد نے شیعہ مذھب کے خلاف وہابیوں کے شبہات کی جانب اشارہ کیا اور کہا: ائمہ طاھرین(ع) کے حرم کی سمت پیدل زیارت کا سفر اس بات کا بیانگر ہے کہ ائمہ طاھرین(ع) زندہ اور ہمارے اعمال پر ناظر ہیں ۔


واضح رہے کہ انجمن حضرت زینب (س) کے اراکین اور اہل کار ہر سال پیدل حرم امام رضا(ع) کی زیارت کرتے ہیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬