31 March 2015 - 23:22
News ID: 7978
فونت
جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان :
رسا نیوز ایجنس ـ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر نے اپنے بیان میں کہا : ہم یمن میں ہونے والے ظلم و ستم کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر وفا عباس نے اپنے بیان میں کہا : ہم یمن میں ہونے والے ظلم و ستم کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے تاکید کی : پاکستان کے اندرونی مسائل بہت سے ہیں حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ بیرونی ممالک کے معاملات میں دخل دینے کی بجائے پاکستان کے اندرونی مسائل کو بہتر انداز سے حل کرے ۔
جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر نے وضاحت کی : اس وقت پوری اسلامی دنیا انتہائی مشکلات حالات سے دوچارہے ، ارض وطن دہشت گردی و ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہے ، ہمسائیہ ملک افغانستان کی صورتحال بھی اچھی نہیں جبکہ عراق، شام ، مصر اور بحرین کے حالات بھی انتہائی پریشان کن ہیں۔
انہوں نے بیان کیا : جبکہ برما میں مسلمانوں پر ظلم ڈھائے جارہے ہیں فلسطین اور کشمیر میں ظلم و بربریت تھمنے کا نام نہیں لیتی اور ایسے حالات میں یمن کا تنازعہ کھڑاہوجانا انتہائی پریشان کن ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬