29 August 2015 - 13:21
News ID: 8408
فونت
حجت الاسلام ناصر عباس جعفری :
رسا نیوز ایجنسی ـ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے کہا : بے گناہ افراد کو پکڑ کر بند کیا جا رہا ہے۔ حکومت نے خود کو نہ بدلا تو ہم تحریک کا آغاز کریں گے۔
حجت الاسلام ناصر عباس جعفري


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام ناصر عباس جعفری نے میڈیہ سے اپنی ایک گفت و گو میں کہا ہے : اگر نون لیگ نے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ بند نہ کی تو جیل بھرو تحریک چلائیں گے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : ہم پرامن لوگ ہیں، بزرگ عالم دین حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی کو فورتھ شیڈول میں ڈال دیا گیا ہے جو کہ افسوس کی بات ہے، ہم جلوس اور عزاداری پر قدغن برداشت نہیں کریں گے۔

ناصر عباس جعفری نے کہا : ہم انتہائی مشکل حالات سے گزر رہے ہیں، صوبائی حکومتیں خصوصاً وفاقی اور پنجاب حکومت ضرب عضب آپریشن کو صحیح سمت میں سپورٹ نہیں کر رہیں، نیشنل ایکشن پلان پر جس طرح عملدرآمد ہونا چاہیے تھا، اس طرح نہیں ہو رہا، سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا : ہماری نسل کشی ہوئی، اس کے باوجود ہم پر ہی ظلم ہو رہا ہے، کسی جرم کے بغیر ہی ہمارے لوگوں کو 90 روز کے لئے بند کیا جا رہا ہے۔ بلوچستان، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں ظلم نہیں ہو رہا، صرف جہاں نون لیگ کی حکومت ہے، وہاں ہی ہم پر ظلم ہو رہا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : حکمران ان قوتوں کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں جو قوت ضرب عضب آپریشن میں مصروف ہے۔ ہمارے ڈپٹی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام امین شہیدی پر قتل کا جھوٹا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ناصر عباس جعفری نے بیان کیا : بے گناہ افراد کو پکڑ کر بند کیا جا رہا ہے۔ حکومت نے خود کو نہ بدلا تو ہم تحریک کا آغاز کریں گے۔ 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬