29 August 2015 - 16:55
News ID: 8410
فونت
بحرین کی پلیس نے ایک شیعہ عالم دین کو گرفتار کیا؛
رسا نیوز ایجنسی ـ بحرین کے ایک شیعہ عالم دین کی گرفتاری کو ایک ہفتہ گذر جانے کے بعد بھی ابھی تک ان کے سلسلہ میں کوئی خبر شایع نہیں ہوئی ہے ۔
شيخ حسن عيسي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے سابق پارلیہ مینٹ کے ممبر شیخ حسن عیسی کے  وکیل عبد الله شملاوی نے تاکید کی ہے کہ اس عالم دین کی گرفتاری کو ایک ہفتہ گذر گیا ہے لیکن بحرین کے حکام ان سے ملاقات کرنے کے لئے ان کے وکیل کو اجازت نہیں دے رہی ہے ۔

عبد الله شملاوی نے بیان کیا : اس ملک کا آئین و قانونی متن ملزم کے لئے اس کے تحقیق و تفتیش اور حکم کے تمام مراحل میں اپنے دفاع کی ضروری شرایط فراہم کرنے کی تاکید کرتا ہے حالانہ شیخ حسن عیسی اپنے اس قدرتی و قانونی حق سے محروم ہیں ۔

عبد الله شملاوی نے وضاحت کی : شیخ عیسی کے گرفتاری کے زمانہ سے ابھی تک ان سے رابطہ نہیں ہو سکا ہے اور صرف بحرین کی عدالت میں ان کو حاضر کرنے کی خبر ہم تک پہوچی ہے ۔ حالانکہ اس ملک کی آئین تمام لوگوں کو اپنا وکیل معین کرنے کے حق کی وضاحت کی ہے ۔

شملاوی نے حکومت کی طرف سے بحرین کے اس عالم دین کے ساتھ اس طرح کے رویہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بیان کیا : شیخ عیسی اپنے حق کے دفاع سے محروم ہیں اور یہ امر عالمی مدنی و سیاسی حقوق اور تمام موجود قوانین کے معاہدہ سے متنافی ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬