رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام ناصر عباس جعفری نے اسلام آباد میں منعقدہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا : غیبت کبری کے دور میں ولایت فقیہ ہمیں امامت سے متصل رکھے گا۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : یورپ کی طرف سے لبرل ازم کا نظام دیا گیا، جس میں دین و سیاست کو جدا کر دیا گیا، معاشی نظام سرمایہ دارانہ تھا، یہ نظام خدا اور آخرت سے کٹا ہوا نظام ہے۔ لہذا اس نظام نے انسانوں کو خدا سے کاٹ کر جدید بت کدوں کی جانب روانہ کیا۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے بیان کیا : امامت نظام رسالت کا تسلسل ہے۔ امامت میں سیاسی و دینی پیشوائی موجود ہیں۔ امامت میں دین و سیاست اکٹھے ہیں۔ یہ تشیع کا سیاسی نظریہ ہے۔ سقیفہ میں دین و سیاست جدا ہوئے۔
حجت الاسلام ناصر عباس جعفری نے کہا : غیبت کبری میں نظام ولایت فقیہ ہمیں امامت سے متصل رکھے گا۔ امام خمینی (رہ) نے دین و سیاست کی وحدت کے نظریئے کا احیاء کیا۔ 65 ہزار شہداء اس راستے کے لئے پیش کئے۔ آئمہ کے سخت ترین سیاسی مبارزات کا ہدف اسلامی حکومت کا قیام تھا۔