10 September 2015 - 08:05
News ID: 8435
فونت
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما :
رسا نیوز ایجنسی ـ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما نے کہا : صحافی برادری کے افراد کو یوں نشانہ بناکر حق و سچ کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔ دہشت گرد عناصر خواہ کسی بھی روپ میں ہوں ان کے خلاف حق و صداقت کے علم بردار اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔
مجلس وحدت مسلمين پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے کراچی میں چوبیس گھنٹے کے دوران دہشت گردی کے دو مختلف واقعات میں سینئر صحافی آفتاب عالم اور جیو نیوز کے انجینئر ارشد جعفری کی ٹارگٹ کلنگ پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے بزدلانہ اقدام قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا : صحافی برادری کے افراد کو یوں نشانہ بناکر حق و سچ کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔ دہشت گرد عناصر خواہ کسی بھی روپ میں ہوں ان کے خلاف حق و صداقت کے علم بردار اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : کراچی میں دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن اپنے منطقی انجام سے قبل کسی صورت ختم نہیں ہو گا۔ کراچی میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں کالعدم مذہبی جماعتیں ملوث ہیں۔ ان جماعتوں کے خلاف بھی آپریشن کیا جانا چاہیے جو نام بدل کر فرقہ وارنہ سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا : حکومت سیاسی مصلحتوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے قانون و انصاف کی بالادستی کو یقینی بنائے۔ ماضی میں سیاسی مفادات کے حصول کے لیے پورے ملک کو ان قوتوں کے رحم و کرم پر چھوڑا گیا جو کھلم دہشت گرد عناصر کی حمایت کرتے رہے جس سے ملک دشمن عناصر کے حوصلوں کو تقویت ملی۔

حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے تاکید کی : کراچی میں امن و امان کے حقیقی قیام کے ایسے تمام عناصر کے خلاف بلا تخصیص اور فوری کاروائی انتہائی ضروری ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬