11 September 2015 - 09:55
News ID: 8438
فونت
قائد ملت جعفریہ پاکستان:
رسا نیوز ایجنسی ـ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا : ملک کی سالمیت و بقا کے لئے عوامی طبقات نے تو خاطر خواہ اپنی ذمہ داریاں ادا کی ہیں لیکن حکمران طبقے نے اپنی ذہ داریاں دیانت داری سے ادا کرنے میں تساہل سے کام لیا ہے۔
محمد علي جناح


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جنا ح کی یوم وفات کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا : بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے پرجوش عوامی جدوجہد کے ہمراہ جس آزاد اور خود مختار مملکت کے قیام کی جدوجہد کو پایہ تکمیل تک پہنچایا اس کی سالمیت اور بقا کے لئے ملک کے تمام طبقات کے ساتھ ساتھ حکمران طبقہ پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا : اتنے برس گزرنے کے باوجود یہی مشاہدہ سامنے آیا ہے کہ عوامی طبقات نے تو خاطر خواہ اپنی ذمہ داریاں ادا کی ہیں اور غربت، افلاس، تنگدستی اور دیگر مسائل و مشکلات کو برداشت کرتے ہوئے وطن عزیز کی سالمیت کے تحفظ کے لئے قربانیاں دی ہیں لیکن حکمران طبقے نے اپنی ذہ داریاں دیانت داری سے ادا کرنے میں تساہل سے کام لیا ہے۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے بیان کیا : وطن عزیز کا یہ المیہ رہا ہے کہ یہاں طبقاتی تفاوت، عدم مساوات، عدل و انصاف کا فقدان چلا آرہا ہے جس کا بنیادی سبب یہ ہے کہ حکمران طبقوں نے جو نظام رائج اور متعارف کرایا اس نظام میں عوام کی حالت زار کو بہتر بنانے سے زیادہ ان کے اپنے مفادات کا حصول اور تحفظ جیسے مقاصد کارفرما رہے ہیں جس پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔

حجت الاسلام ساجد نقوی نے کہا : قائد اعظم محمد علی جناح کے پاکستان کو داخلی طور پر مضبوط، مستحکم اور خوشحال بنانے کے لئے لازم ہے کہ حکمران طبقات اچھے اور بروں کی تمیز کو یقینی بنائیں تاکہ معاشرے سے بگاڑ اور انتشار و انارکی کا خاتمہ ہوسکی۔ ظالم و مظلوم، قاتل و مقتول، دہشت گرد و امن پسندوں میں فرق کئے بغیر توازن کی ظالمانہ پالیسیوں پر عمل پیرا رہ کر کبھی بھی ملکی سلامتی اور قومی وحدت کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬