15 September 2015 - 14:22
News ID: 8448
فونت
کویت کے شیعہ مسجد پر حملہ میں شامل ملزمان کو ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ کویت کی عدالت نے اس ملک کے ایک شیعہ مسجد میں خود کش حملے میں ملوث سات لوگوں کو موت کی سزا سنائی ہے ۔
شيعہ مسجد امام صادق


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کویت کی عدالت نے اس ملک کے شیعہ مسجد امام صادق علیہ السلام میں دھاکے میں شامل سات لوگوں کو موت کی سزا سنائی ہے ۔

عربی نیوز چائینل «اسکای نیوز» نے بھی اعلان کیا ہے : کویت کی عدالت نے اس حادثہ میں ملوث 15 ملزمان کو موت کی سزا سنائی ہے اور 14 ملزمان کو بری کر دی ہے ۔

داعش دہشت گرد گروہ کے ایک خودکش حملہ ور نے کویت کے «الصوابر» علاقے کے مسجد امام صادق علیہ السلام میں 25 جون جمعہ کے روز حملہ کیا تھا جس میں 27 شیعہ نمازی شہید اور 227 شیعہ نمازی زخمی ہوئے تھے ۔

کویت کی عدالت نے اس حادثہ کو انجام دینے میں ملوث 29 ملزموں پر «محمد راشد الدعیج» کی صدارت میں ایک خصوصی عدالت قائم کر کے 4 اگست سے تفتیش شروع کر دی گئی تھی ۔

اس 29 ملزمان میں سے 7 لوگ کویت کے ، 5 سعودی عرب کے ، 3 پاکستان کے ہیں اور 13 لوگ غیر قانونی اعتبار سے کویت میں رہتے تھے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬