رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی نے اپنی گفت و گو میں تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : مغربی ایشیا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مقابلے میں امریکی طاقت کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : ایران کے اسلامی انقلاب نے گذشتہ بیس برسوں میں امریکہ کے سپر پاور ہونے کے سارے خواب چکنا چور کر دیئے ہیں ۔
قاسم سلیمانی نے لبنان کے میدان سے حزب اللہ کو باہر کرنے کی کوششوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : حزب اللہ کو کنٹرول کرنے کے لئے امریکی اقدامات لاحاصل رہے ہیں اور حزب اللہ ماضی سے زیادہ مضبوط ہوئی ہے اور انشاء اللہ آئندہ بھی اسی طرح ترقی کرتا رہے گا ۔
انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ امریکہ، اقوام متحدہ کو اپنے آلہ کار کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے بیان کیا : اس وقت امریکا کے ایجینڈے میں اہم ایجینڈا صیہونی حکومت کو مضبوط کرنا شامل ہے ۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر نے تاکید کی : اسلامی جمہوریہ ایران کو کمزور اور کنٹرول کرنا اس وقت امریکہ کی سب سے اہم پالیسی ہے اور علاقے کے ممالک کو اپنا محتاج بنائے رکھنے کے لئے داعش جیسے دہشت گرد گروہوں کو جنم دینا اور عالم اسلام میں جنگیں کراتے رہنا علاقے میں واشنگٹن کی ایک اور اسٹریٹیجی ہے ۔
قابل ذکر ہے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے قدس بریگیڈ کے کمانڈر حاج قاسم سلیمانی وہ شخصیت ہیں کہ جن کی مفید رہنمائی نے خطے میں دشموں کی طرف سے کی جا رہی دہشت گردانہ سازش کو ناکام کر دی ہے اور داعش و دیگر دہشت گرادانہ گروہ اس شجاع شخص کی شجاعت سے خوف کھاتے ہیں اور ان کی موجودگی سے خطے کے دشمن ہراساں ہیں ۔