19 September 2015 - 16:40
News ID: 8463
فونت
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفد نے ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ استور کے قائد سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ اپنے وفد کے ساتھ ان کے گھر پر تشریف لائے اور ان سے ملاقات اور گفت و گو کی ۔
سيد عاشق حسين الحسيني


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق استور کے قائد حجت الاسلام و المسلمین سید عاشق حسین حسینی سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام ناصر عباس جعفری اپنے وفد کے ساتھ ان کے گھر پر تشریف لائے اور ان سے ملاقات اور گفت و گو کی ۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ایک وفد نے استور کے قائد حجت الاسلام و المسلمین سید عاشق حسین حسینی سے ملاقات میں علاقے خصوصا پاکستان کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

عاشق حسین حسینی نے اس ملاقات میں مسلمانوں کے ساتھ ہو رہے مظالم اور سازش پر روشنی ڈالتے ہوئے مسلمانوں کے پیش رو تمام مشکلات کا راز عدم وابستگی با دین مبین اسلام جانا ہے اور تاکید کی : مسلمانوں کی ان تمام مشکلات کی وجہ اسلام سے دوری ہے ہم نے قرآن و اسلامی اصول کو فراموش کر رکھا ہے لہذا ہر مراحل میں مشکلات سے روبرو ہیں ۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا : اس زمانہ میں مسلمانوں کو دشمنوں کی سازشوں سے مقابلہ میں کامیابی حاصل کرنی ہے تو آپس میں متحد رہیں خاص کر پاکستان میں شیعوں و اہل سنت کے خلاف داعش و طالبان کی صورت میں صہیونیوں و امریکا کی سازش کی ناکامی کو اتحاد سے ختم کرنا ہی ممکن ہے ۔

استور کے قائد نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : ابھی تک جتنے بھی ضربے اسلام و مسلمین پر وارد ہوئے ہیں یہ مسلمانوں کے درمیان قومی و قبیلہ ای و مذہبی اختلاف کی وجہ سے ہے جو دشمنوں کا خاص حربہ رہا ہے ۔

انہوں نے ایک منظم و قومی لائحہ عمل تیار کرنے کی تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : اس وقت ہم لوگوں کے لئے ضروری ہے کہ ایک ایسا لائحہ عمل تیا کیا جائے جس میں مظلوموں کی حمایت اور ضرورت مند و محتاجوں کی رسیدگی ہو سکے ۔

حجت الاسلام و المسلمین سید عاشق حسین حسینی نے معاشرے کی ترقی اور قوم کے بچوں کی اچھی تربیت کے لئے اچھے منصوبے بنانے کو ضروری جانا ہے اور کہا : علمی و عملی میدان میں بچوں کی اسلامی نہج پر تربیت ہونی چاہیئے تا کہ معاشرہ اسلامی ہو اور سب اسلامی اصول کے تحت زندگی بسر کریں جو دشمنوں کی سازش کو خود بخود ناکام کرنے کا آسان راستہ ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬