23 September 2015 - 23:10
News ID: 8469
فونت
ادارۂ اصلاح لکھنؤ کی طرف سے ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ ہندوستان کا مشہور و معروف ادارۂ اصلاح لکھنؤ کی جانب سے نگر پالیکا ہال بارہ بنکی میں “ حج بیت اللہ” کے عنوان سے ایک عظیم الشان کانفرنس منعقد ہوئی ۔
حج بيت اللہ کانفرنس


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کا مشہور و معروف ادارۂ اصلاح لکھنؤ کی جانب سے نگر پالیکا ہال بارہ بنکی میں “ حج بیت اللہ” کے عنوان سے ایک عطیم الشان کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ہندوستان کے مختلف خطے سے علماء نے شرکت کی ۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق اس کانفرنس میں مقالہ نگاروں نے اپنے قلمی کاوشوں کے ذریعہ اپنا نظریہ پیش کیا تو وہیں شعرا نے اپنے شعر کے ذریعہ اس کانفرنس کو رونق بخشی ۔

اس کانفرنس میں علماء و دانشور اور دینی و علمی شخصیات کے علاوہ عوام نے بھی بہت ہی ذوق و شوق سے حصہ لیا اور اس میں شرکت کی ۔

حج بیت اللہ کانفرنس میں قائد انقلاب اسلامی و ولی فقیہ کے ہندوستان میں نمائندہ حجۃ الاسلام والمسلمین حاج مہدی مہدوی پور نے بھی شرکت کی اور ایک نشست کی صدارت کے فرائض بھی انجام دئے اور شرکت کنندے سے خطاب بھی کیا ۔

اس اجلاس میں سعودی عرب کی طرف سے یمن کے بے گناہ مسلمانوں پر ہو رہے ظلم کی مذمت بھی کی گئی اور اس اجتماعی فریضہ کے حقیقی مقاصد کے حصول کی تاکید کی گئی ۔ اور فلسفہ حج پر روشنی ڈالی گئی ۔

قابل بیان ہے کہ اس کانفرنس میں فقیہ کے ہندوستان میں نمائندہ حجۃ الاسلام والمسلمین حاج مہدی مہدوی پور، امیر العلماء مولانا حمید الحسن تقوی ، مولانا محمد رضا زید پوری ، مولانا سید محمد ابن عباس ، مولانا مرزا محمدا طہر صاحب قبلہ، مولانا شمیم الحسن صاحب قبلہ، مولانا آغا روحی صاحب قبلہ، مولانا سید محمد غافر صاحب قبلہ، مولانا حسین مہدی حسینی صاحب قبلہ ، مولانا سید محمد سبطین باقری صاحب قبلہ ، مولانا سید محمد عازم باقری ، علامہ حسن عباس فطرت ، پروفیسر فضل امام رضوی ، مولانا ابن علی واعظ ، مولانا منظر صادق زیدی ، عراق رضا زیدی ، ڈاکٹر مولانا ریحان حسن رضوی ، مولانا تلمیذ حسین رضوی ، مفتی رضوان ہاشمی ، مولانا محمد محسن ، مولانا محمد حجت ، مولانا سید محمد غفران ندوی ، مولانا ضمیر الحسن رضوی ، صوفی سید حسنین بقائی ، مفتی محمد اختر ، ڈاکٹر باقر امام مولانا سید علی فرزان رضوی نے شرکت کی اور بعض لوگوں نے تقریر کی تو بعض لوگوں نے اپنا مقالہ پیش کیا ۔  بعض علماء کرام نے اپنے نمائندہ کے ذریعہ مقالہ پیش کر کے اس کانفرنس میں شریک ہوئے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬