24 September 2015 - 09:30
News ID: 8475
فونت
راجہ ناصر عباس جعفری :
رسا نیوز ایجنسی ـ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما نے بیان کیا : اسلام دشمن اسرائیلی اقدامات کے خلاف روایتی بے حسی اور سرد مہری کا مظاہرہ نہ صرف اسلامی تاریخی روایات اور مذہبی احکامات کے برعکس ہے بلکہ اس سے امت مسلمہ بھی شدید خطرات سے دوچار ہوگی۔
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفري


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے اسرائیل میں احتجاج کے دوران پتھراو کرنے والے فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی وزیر اعظم کی طرف سے گولی چلانے کے حکم پر سخت تنقید کی ہے۔

انہوں نے کہا : مظلوم فلسطینیوں کی آواز دبانے کے لیے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہوکی طرف سے پولیس کو قتل عام کا لائسنس جاری کیا جا رہا ہے جو انسانی حقوق کی تنظیموں اور امت مسلمہ کے خاموش حکمرانوں کے منہ پر زوردار طمانچہ ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما نے بیان کیا : اسرائیل اس بربریت اور ظالمانہ اقدام سے باز رہے۔ دنیا کا کوئی بھی قانون اپنے حقوق کے لیے احتجاج کا حق چھیننے کی اجازت نہیں دیتا۔ صیہونی حکومت کے وحشیانہ مظالم اس کی سالمیت و بقا کے لیے خطرہ ثابت ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : اسرائیلی سیکورٹی اہلکاروں کی طرف سے مسجد اقصی میں نمازیوں پر حملہ اور مسجد کے تقدس کی پامالی ایک سنگین جرم ہے۔ عالم اسلام کو چاہیے کہ وہ مقدسات کی توہین کے جرم میں یہودی نصاری کے خلاف مل کر فیصلہ کن آواز بلند کرے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما نے بیان کیا : اسلام دشمن اسرائیلی اقدامات کے خلاف روایتی بے حسی اور سرد مہری کا مظاہرہ نہ صرف اسلامی تاریخی روایات اور مذہبی احکامات کے برعکس ہے بلکہ اس سے امت مسلمہ بھی شدید خطرات سے دوچار ہوگی۔

حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے تاکید کرتے ہوئے کہا : فلسطینی مسلمانوں کے تحفظ کے لیے اسلامی ممالک کو اسرائیل کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل طے کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مسلمانوں کے خلاف جاری صیہونی جارحیت اور دہشت گردی سے موثر انداز میں نمٹا جا سکے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬