25 September 2015 - 13:21
News ID: 8478
فونت
قائد ملت جعفریہ پاکستان :
رسا نیوز ایجنسی ـ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا : غم کی اس گھڑی میں تمام متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اس حادثے پرپورا عالم اسلام سوگوارہے ۔
قائد ملت جعفريہ پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی کا سانحہ منی پر دلی افسوس کا اظہار، پورا عالم اسلام اس المناک سانحہ پر سوگوار، شیعہ علماء کونسل پاکستان کا بھی سانحہ پر دلی افسوس کا اظہار ۔

جمعرات کے روز رمی جمرات کے دوران منیٰ میں ہونیوالے حادثہ پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے کہا : غم کی اس گھڑی میں تمام متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اس حادثے پرپورا عالم اسلام سوگوارہے ۔

اس موقع پر حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے سعودی حکومت کی توجہ اس امر کی جانب مبذول کراوئی کہ زخمیوں کو فی الفور طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے جبکہ پاکستانی حکومت بھی حجاج کرام کی مشکلات کے پیش نظر ہنگامی اقدامات اٹھائے تاکہ جو افراد حج کی غرض سے حجاز مقدس گئے ہوئے ہیں ان کے لواحقین کی تسلی و تشفی اور انہیں معلومات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے کیونکہ اس سانحہ سے جہاں ایک جانب سوگ کا سماں ہے وہیں دوسری جانب ملک میں موجود حاجیوں کے رشتہ دار بھی پریشانی میں مبتلا ہیں ان کی اس پریشانی کے حل کیلئے مناسب اقدامات کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب شیعہ علماء کونسل پاکستان نے بھی اس المناک سانحہ پر دلی افسوس کا اظہار کیاہے۔ مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے کہاہے کہ وہ اس سانحہ میں شہید ہونیوالے حاجیوں کے خاندانوں سے دلی تعزیت کرتے ہیں جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬