26 September 2015 - 14:33
News ID: 8481
فونت
آیت‌ الله محمد تقی مدرسی:
رسا نیوز ایجنسی – سرزمین عراق کے شیعہ عالم دین نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ سعودی حکام کی توجہ حج کے بجائے یمنیوں کے قتل عام پرمرکوز ہے کہا: سانحہ منی سعودی حکومت کی بدانتظامی کا نتیجہ ہے ۔
آيت‌ الله محمد تقي مدرسي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ مطابق، سرزمین عراق کے شیعہ عالم دین آیت‌ الله محمد تقی مدرسی نے سانحہ منی جو سیکڑوں مسلمانوں کے جاں بحق اور زخمی ہونے کا سبب بنا شدید رنج و غم کا اظھار کیا ۔


انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ سعودی حکام کی ساری توجہ یمن کے مظلوم عوام کے ساتھ جنگ پر مرکوز ہو چکی ہے کہا: سانحہ منی ، یمنیوں کے قتل عام سمیت اسلامی دنیا میں رونما ہونے والے المناک واقعات پر صرف صیہونیوں کو خوشی ہوتی ہے اور وہی ان واقعات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔


عراق کے جید عالم دین نے یہ کہتے ہوئے کہ سعودی عرب کے حکام کی توجہ حج کے امور انجام دینے کے بجائے یمنی شہریوں کے قتل عام پر مرکوز ہو چکی ہے کہا : سانحہ منی، سعودی حکومت کی بدانتظامی کا نتیجہ ہے ۔


آیت ‌الله محمد تقی مدرسی نے مزید کہا: حج کے اعمال صیہونیوں کے دلوں میں لگنے والے خنجر کی مانند ہیں اور ان کو سب سے زیادہ خوف حج اور اسلامی شعائر سے ہی محسوس ہوتا ہے ۔


نیز عراق کے سابق وزیر اعظم نوری مالکی نے بھی سانحہ منی کے بارے میں فوری طور پر تحقیقات کئے جانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا: سعودی عرب نے حج کے سلسلے میں سیاسی رویہ اختیار کر رکھا ہے۔


انہوں حج کے انتظامات، اسلامی تعاون تنظیم کے سپرد کئے جانے کی تجویز بھی پیش کرتے ہوئے کہا: سعودی عرب کے حکام حج کے انتظامات کرنے کی اہلیت نہیں رکھتے ہیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬