29 September 2015 - 16:54
News ID: 8497
فونت
تحریک وحدت اسلامی کے سربراہ :
رسا نیوز ایجنسی ـ تحریک وحدت اسلامی کے سربراہ نے کہا : کرین گرنے کا واقعہ اور منٰی کا سانحہ سعودی حکومت کی نااہلی کو ثابت کرنے کے لئے کافی ہے۔
من?ي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تحریک وحدت اسلامی کے سربراہ جاوید اکبر ساقی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا : اگر سعودی حکومت حج کے انتظامات پر توجہ دیتی تو حجاج کی جانوں کو خطرہ لاحق نہ ہوتا۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : کرین گرنے کا واقعہ اور منٰی کا سانحہ سعودی حکومت کی نااہلی کو ثابت کرنے کے لئے کافی ہے۔

تحریک وحدت اسلامی کے سربراہ نے کہا : اسلامی ممالک سعودی حکومت کے جرائم کی حمایت کرنے کے بجائے مسلمانوں کے عظیم ترین اجتماع میں شریک حاجیوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے آگے آئیں۔

جاوید اکبر ساقی نے بیان کیا : بہت ہی عجیب بات ہے کہ سعودی عرب میں بد انتظامی کی سبب ہوئے حادثہ میں کوئی اسلامی یا غیر اسلامی ممالک نے مذمت کی ہے ۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں ہوئے منی کے واقعہ میں ابھی تک تقریبا 4700 لوگوں کے جان بحق ہونے کی خبر ہے جو بہت ہی افسوس ناک ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬