30 September 2015 - 07:11
News ID: 8498
فونت
قائد ملت جعفریہ پاکستان :
رسا نیوز ایجنسی ـ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے بیان کیا : حکومت پاکستان کی وزارت مذہبی امور اور خارجہ امور اپنی اندر موجود کوتاہیوں اور خامیوں کو دور کریں اور پاکستانی حجاج کے بارے میں فوری اور ضروری اقدامات کریں ۔
قائد ملت جعفريہ پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے منی کے حادثہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : سانحہ منیٰ تاریخ کابدترین حادثہ ہے ساری دنیا اِس سانحے پرسوگوار ہے سانحہ منیٰ میں اب تک شہدا، زخمی اورلاپتہ افراد کے بارے خاندنواں کو مکمل معلومات فراہم نہ کرنا افسوسناک ہے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : تمام مسلمان ممالک سوگ کے عالم میں ہیں اپنے پیاروں کے بارے میں معلومات چاہتے ہیں مگرابھی تک ان کے بارے میں اُن کو نہیں بتایا جا رہا جو ایک اہم سوالیہ نشان ہے ایام حج میں اِس قسم کے پے در پے حادثات کا سبب تلاش کرنا اور ان کے سد باب کیلئے بہترین پالیسی مرتب کرنا انتہائی ضروری ہے ۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے بیان کیا : حکومت پاکستان کی وزارت مذہبی امور اور خارجہ امور اپنی اندر موجود کوتاہیوں اور خامیوں کو دور کریں اور پاکستانی حجاج کے بارے میں فوری اور ضروری اقدامات کریں ۔

انہوں نے وضاحت کی :  اب تک کی صورتحال سے ان دونوں وزارتوں کی کارکردگی سے عوام مطمئن نہیں ہیں ۔

قائد ملت جعفریہ نے کہا : اِس ا لمناک اورغمناک حادثے کی تحقیق کیلئے ایک اسلامی اورغیرجانبدار کمیٹی تشکیل دی جائے اور آئندہ ایسے واقعات و حادثات سے بچنے کے لئے  تجاویز کا حقیقت پسندانہ جائزہ لے کر اقدامات کیے جائیں ۔

انہوں نے بیان کیا : حج انتظامات اور دیگر اُمور کیلئے ایک بین الاسلامی کمیٹی بنائی جائے جو دوران حج انتظامات کی مکمل نگرانی کرے اور حاجیوں کو دی جانے والی سہولیات کویقینی بنائے۔

حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے تاکید کی : دوران حج شہادت نصیب ہونا سعادت مندی ہے لیکن شہدا کی لاشوں کی تجہیز و تدفین مناسب اور محترمانہ انداز میں ہونی چاہیے پاکستانی حکومت گم شدہ افراد کی تلاش ہنگامی بنیادوں ، سنجیدہ اور بھرپور انداز میں کرے جس سے غم زدہ خاندان مطمئن ہوں۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬