
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی عوامی فورس کے جنرل کمانڈر ریان الکلدانی نے گذشتہ روز عراقی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: اگر اسلامی جمهوریہ ایران نے عراق میں اپنا کردار ادا نہ کیا ہوتا تو آج بغداد پر داعش کے رہنما ابوبکر بغداد کی حکومت ہوتی ۔
انہوں نے کہا: اسلامی جمھوریہ ایران نے اسلحے اور مشورے کی مدد کے ذریعہ عراق کو داعش کے پنجہ سے نجات دلایا ۔
الکدانی نے تاکید کی : عوامی فورس کے بعض جنرل کمانڈرز نے داعش کی مدد کرنے والے بعض عراقی سیاست مداروں کے نام فاش کرنے اور انہیں رسوا کرنے کا ارادہ کیا ہے ۔
انہوں نے یاد دہانی کی: بہت سارے سیاستمدار اب بھی عراقی حکومت میں موجود ہیں اور ان کے چہرے پر نقاب پڑی ہے ، جبکہ انہوں نے موصل پر قبضہ کرنے میں داعش کی مدد کی تھی ، اس سلسلہ میں ہمارے پاس محکم اور ناقابل انکار ثبوت موجود ہیں ، اس شھر کی آزادی کے بعد ان کا نام فاش کیا جائے گا اور انہیں رسوا کیا جائے گا ۔
الکدانی نے مزید کہا: داعش کینسر کا ٹومر ہے کہ اگر اس کی جڑیں گڑ گئیں تو پورے ملک کو نابود کر دے گا ۔