01 October 2015 - 07:44
News ID: 8504
فونت
قائد ملت جعفریہ پاکستان :
رسا نیوز ایجنسی ـ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا : ڈیرہ اسماعیل خان کی سرزمین سے اپنے آئینی شہری حقوق کا تحفظ کرتے ہوئے جن شہداء نے اپنی جانوں کی عظیم قربانی پیش کی وہ کبھی رائیگاں نہیں جاسکتی ۔
قائد ملت جعفريہ پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے شہدائے ڈیرہ اسماعیل خان کی 27 ویں برسی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا : پاکستان میں اب تک سینکڑوں معصوم اور بے گناہ انسانوں نے جان کے نذرانے پیش کیے اور اب تک یہ سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے مگر ہم نے ہمیشہ ملک میں اتحاد و وحدت کی ترویج اور اتحاد بین المسلمین کے عملی نفاذ کے ذریعے ملک کی سالمیت اور دفاع کی عملی جدوجہد کو جاری رکھا ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : تمام تر مشکلات و مصائب کے باوجود اس جدوجہد کو ترک نہیں کیا اور اعلی و ارفع اہداف کی خاطر وجود میں آنے والا یہ کارواں رواں دواں ہے تاکہ ملک دشمن عناصر، قاتل و دہشت گرد اور ٹارگٹ کلرز اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہوپائیں۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا : ڈیرہ اسماعیل خان کی سرزمین سے اپنے آئینی شہری حقوق کا  تحفظ کرتے ہوئے جن شہداء نے اپنی جانوں کی عظیم قربانی پیش کی وہ کبھی رائیگاں نہیں جاسکتی ۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے یہ بات زور دے کر کہی کہ اس وقت ملک جن گھمبیر اور نازک حالات سے دوچار ہے اور اس کے عوام اذیت ناک صورت حال کا شکار ہیں اس کے خاتمے کا تقا ضا ہے کہ سانحات کے پس پردہ حقائق سے پاکستانی عوام کو باخبر اور آگاہ کر کے صورت حال کی سنگینی کا ادراک کرتے ہوئے ملک سے بدامنی، انتشار، دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کاخاتمہ کیا جائے کیونکہ یہ خطرناک صورت حال لمحہ بہ لمحہ ملک کو تباہی و بربادی کی جانب دھکیل رہی ہے۔ 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬