14 February 2016 - 12:19
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 9065
فونت
حجت الاسلام مختار امامی :
رسا نیوز ایجنسی ـ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے صوبائی سیکرٹری جنرل نے بیان کیا : مجلس وحدت مسلمین پر امن و محب وطن سیاسی جماعت ہے، فرقہ واریت اور مذہبی جنونیت کے خلاف اتحاد و وحدت کے مثالی کام کئے ہیں ۔




رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے صوبائی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام مختار امامی نے کہا : قانون نافذ کرنے والے ادارے بے گناہ افراد کو گرفتار کرکے ان پر جھوٹے مقدمات قائم کرنے کے بجائے کالعدم جماعتوں کے خلاف کریک ڈاؤن کریں ۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے صوبائی سیکرٹری جنرل نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : ایم ڈبلیو ایم ملک میں مذہبی اتحاد و وحدت کا عملی نمونہ ہے ، سندھ حکومت کے بعض وزراء کی سرپرستی میں کالعدم دہشتگردوں کی فعالیت کراچی آپریشن پر سوالیہ نشان ہے ۔
انہوں نے کہا : شہر قائد بے گناہ شیعہ نوجوانوں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں گرفتارکئے جانے والے شیعہ نوجوانوں کو جرائم پیشہ اور ظاہر کر کے ایم ڈبلیو ایم سے جوڑنے کی مذمت کرتے ہیں، ایم ڈبلیو ایم کے نام کو دہشتگردوں کے ساتھ شامل کرنا قانون نافذ کرنے والے ادارے پولیس میں شامل کالی بھڑوں کی مضموم سازش ہے، مذہبی منافرت پھیلانے والے امت اخبار کا ایم ڈبلیوایم کو دہشت گردوں کی صفت میں کھڑاکرنا من گھڑت الزام ہے۔
وحدت ہاؤس کراچی سے جاری اپنے بیان میں حجت الاسلام مختار امامی نے بیان کیا : الحمد اللہ ملت جعفریہ اس ملک میں بانیان پاکستان کی اولادیں ہیں ، ملک میں بسنے والے شیعہ سنی عوام جانتے ہیں کہ پاک افواج ، رینجرز ، پولیس ، سانحہ نشتر پارک، ملک بھر میں سانحہ عاشوہ ، سانحہ اربعین، رحمان شاہ بابا، سانحہ داتا دربار ، درگاہ حاجن شاہ ، عبد اللہ شاہ غازی سمیت ملک بھر میں موجود اولیاء اللہ کے مزارات اور سانحہ پشاورآرمی پبلک اسکول کے معصوم بچوں کو دہشتگردی کا نشانہ بناے والے دہشتگرد کالعدم جماعتوں اور ان کے پروڈکشن ہاؤس تکفیری مدارس کے تربیت یافتہ ہیں ۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے صوبائی سیکرٹری جنرل نے تاکید کرتے ہوئے کہا : ان کے سینکڑوں جرائم اس ملک میں بسنے والے عوام اور ریاستی اداروں سے ڈھکے چھپے نہیں، اب یہ عالمی دہشتگرد تنظیم داعش کی ملک میں جڑوں کو مضبوط کرنے میں مدد کر رہے ہیں ۔
انہوں نے شہر قائد سے شائع ہونے والے زرائع ابلاغ کے چند اخبارات میں جرائم میں ملوث افراد کا نام ایم ڈبلیو ایم سے جوڑنے کی ترید کرتے ہوئے کہا : مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں و کارکنان کے خلاف آج تک کوئی دہشتگردی کا مقدمہ قائم نہیں ایم ڈبلیو ایم کا میڈیا ٹرائل آسمان پر تھوکنے کے مترادف ہے ، مجلس وحدت مسلمین پر امن و محب وطن سیاسی جماعت ہے، فرقہ واریت اور مذہبی جنونیت کے خلاف اتحاد و وحدت کے مثالی کام کئے ہیں ۔
حجت الاسلام مختار امامی نے تاکید کی : ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ نام بدل کر کام کرنے والی کالعدم مذہبی جماعت کے خلاف فوری کاروائی کرے، شہر قائد دہشتگردی کے واقعات بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم جماعتوں کے ملزمان کے مقدمات فوجی عدالتوں میں چلائے جائیں اور جلد از جلد ان دہشتگردوں کو تختہ دار پر لٹکا یا جائے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬