16 April 2016 - 17:43
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 9270
فونت
حسن نصر اللہ نے نمائندہ آیت اللہ سیستانی سے ملاقات میں؛
رسا نیوز ایجنسی - حزب اللہ لبنان کے جنرل سکریٹری نے آیت اللہ العظمی سیستانی کےنمائندے سے ملاقات میں علاقے کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا ہے اور موجود حالات پر تبادلہ نظر کیا ۔

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام والمسلمین سید حسن نصر اللہ نے آیت اللہ العظمی سیستانی کےنمائندے حجت الاسلام سید جواد شہرستانی سے لبنان کے دار الحکومت بیروت میں ہونے والی ملاقات میں لبنان، عراق، شام اور علاقے دیگر ممالک کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا ہے اور موجود حالات پر تبادلہ نظر کیا ۔


اس ملاقات میں اہم مذہبی اور سیاسی مسائل زیر غور رہے ۔


واضح رہے کہ آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کے نمائندے حجت الاسلام سید جواد شہرستانی نے اپنے اس سفر میں لبنان کی دیگر شخصیتوں ، لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری ، لبنان کے جعفری مکتب کے مفتی شیخ احمد قبلان ، حزب اللہ کی شرعی کونسل کے سربراہ شیخ محمد یزبک ، صیدا میں اہل سنت مسلمانوں کے مفتی سلیم سوسان اور لبنان کے بزرگ عالم دین شیخ عفیف نابلسی سے الگ الگ ملاقاتیں کی ۔
 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬