14 December 2017 - 20:44
News ID: 432253
فونت
محمد علی جعفری :
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف نے کہا ہے کہ مشرق وسطی میں صیہونی، سعودی اور امریکی سازشیں علاقے میں استکبار مخالف جذبے کے نتیجے میں شکست سے دوچار ہو گئی ہیں۔
محمد علی جعفری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف میجر جنرل محمد علی جعفری نےتہران میں منعقدہ ایک کانفرنس سے اپنے خطاب میں کہا کہ نظام اسلامی کے خلاف دشمنوں کی سازشوں کی ناکامی اور داعش دہشت گرد گروہ کی کھوکھلی حکومت کا خاتمہ، ایران کے اسلامی انقلاب کی بیرونی کوششوں کا نتیجہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ علاقے اور پوری دنیا میں اسلامی استقامت کا زور بڑھتا جا رہا ہے اور اس کی حیرت انگیز کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

میجر جنرل محمد علی جعفری نے کہا کہ مشرق وسطی کے تمام ملکوں میں اسلامی استقامت کی کامیابیوں اور نظام اسلامی کے دشمنوں کی کوششوں اور سازشوں کی مسلسل ناکامیوں کا بخوبی مشاہدہ کیا جا سکتا ہے اور مستقبل قریب یمن میں بھی کامیابی کا مشاہدہ کیا جائے گا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬