‫‫کیٹیگری‬ :
12 January 2018 - 19:53
News ID: 433614
فونت
خرطوم قرآنی مقابلوں کے ھمراہ سوڈان کے جمعیت قرآن گروپ کے تعاون سے «قرآن میں تدبر» نشستوں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے ۔
سیمینار قرآن میں تدبر

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  جمعیت قرآن اور دیگر اسلامی مراکز کے تعاون سے خرطوم قرآنی مقابلوں کے ہمراہ قرآن میں تدبر نشستوں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے ۔

مذکورہ سیمیناروں میں علما، دانشور اور قرآنی ماہرین قرآن میں تدبر کے موضوعات پر اظھار خیال کریں گے۔

جمعیت قرآن کے سیکریٹری معاذ فاتح، کا اس بارے میں کہنا ہے: اس سال قرآنی مقابلوں کی کوریج قابل تعریف تھی ۔

انکا کہنا تھا کہ جمعیت قرآن مرکز میں شرکاء اور عوام کی رش قابل دید تھی جس سے مقابلوں کی پذیرایی کا انداہ ممکن ہوجاتا ہے۔

خرطوم ایوارڑ قرآنی مقابلے ہفتے کے آغاز سے  « اهل قرآن کا سوڈان میں استقبال اور پذیرایی» کے عنوان سے شروع ہویے تھے جسکی نظارت سوڈان کے صدر عمر حسن احمد بشیر کررہے ہیں ۔ مقابلوں کا اختتام کل بروز ہفتہ ہوگا

مقابلوں میں  سوڈان، سعودی عرب، قطر اور امارات کے قرآنی ماہرین ججز کے فرایض انجام دیں رہے ہیں۔

مقابلوں میں اکیاون ممالک سے طلبا اور طالبات شریک ہیں جو حفظ، ترتیل،تلاوت اور دیگر شعبوں میں حصہ لے رہی ہیں۔

مقابلوں میں محمد رسول تکبیری ایران کی نمایندگی کررہے ہیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬