12 January 2018 - 19:20
News ID: 433606
فونت
افغانستان کے صوبے قندوز میں پولیس چوکی پر طالبان کے حملے میں ۵ اہلکار جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے جبکہ فاریاب میں نیٹو فوج کے فضائی حملے میں ۲۵ طالبان ہلاک ہوگئے۔
 طالبان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مقامی حکام کے مطابق صوبہ قندوز میں طالبان جنگجوئوں نے ضلع ارچی کے مضافات میں قائم افغان پولیس کی ایک چوکی پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں پانچ پولیس اہلکار جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے ہیں تاہم ضلعی میئر نصرالدین نظاری کے مطابق افغان پولیس کی جوابی کارروائی کے باعث متعدد طالبان جنگجو ہلاک اور زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ ان کی تعداد سے واضح نہیں ہے۔

علاوہ ازیں فاریاب میں نیٹو فوج کے فضائی حملے میں 25 طالبان ہلاک ہوگئے۔

سرکاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ طالبان کے ٹھکانے پر حملے کے دوران قاری ہدایت، قاری خالد اور اسماعیل نامی تین مقامی طالبان کمانڈرز کو بھی ہلاک کردیا گیا ساتھ ہی دو موٹر سائیکلیں اور بارودی سرنگیں تباہ کر کے اسلحہ قبضے میں کرلیا گیا۔

طالبان نے خوگیانی میں اتحادی افواج کے آپریشن کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتحادی افواج کو آپریشن کے دوران شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ افغانستان کے صوبہ قندوز میں سال 2010 میں علاقے کے تحفظ کے لئے مقامی افغان پولیس کی تعیناتی کی مدت میں توسیع کی گئی تھی۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬