‫‫کیٹیگری‬ :
12 January 2018 - 19:13
News ID: 433603
فونت
سعدالحریری:
لبنان کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ حکومت میں حزب اللہ کی شمولیت ملک میں سیاسی استحکام کا باعث ہے۔
سعد الحریری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعد الحریری نے امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل کو انٹرویو دیتے ہوئے کا کہنا تھا کہ وہ حزب اللہ کے ساتھ کسی صورت محاذ آرائی نہیں چاہتے۔

انہوں نے واضح کیا کہ حزب اللہ حکومت لبنان کا ایک حصہ ہے اور تمام سیاسی جماعتیں ملک میں سیاسی استحکام اور قومی یکجہتی کو محفوظ رکھنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

گزشتہ سال سعودی عرب کے دباؤ پر اپنے عہدے سے عارضی طور پر استعفی دینے والے سعدالحریری نے اس انٹرویو میں اپنے دورہ سعودی عرب کی تفصیلات بتانے گریز کرتے ہوئے دعوی کیا سعودی عرب نے لبنان کے  اندرونی معاملات میں براہ راست مداخلت نہیں کی ہے۔

جبکہ لبنان کے دیگر اعلی حکام نے اسی وقت کہا تھا کہ سعودی عرب لبنان کے داخلی معاملات میں براہ راست مداخلت کررہا ہے - /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬