‫‫کیٹیگری‬ :
12 January 2018 - 19:16
News ID: 433604
فونت
اقوام متحدہ میں قطر کی مستقل مندوب نے اپنے ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر متحدہ عرب امارات کے خلاف سلامتی کونسل میں شکایت دائر کی ہے۔
 علیا احمد بن سیف آل ثانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قطر کی مندوب علیا احمد بن سیف آل ثانی نے سلامتی کونسل کے چیئرمین کے نام اپنے ایک خط میں لکھا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے لڑاکا طیارے نے اکیس دسمبر دوہزار سترہ کو قطر کے خصوصی اقتصادی زون پر ایک منٹ تک پرواز کی ہے۔

اس خط میں یہ بات زور دے کر کہی گئی ہے کہ متحدہ عرب امارات کا یہ اقدام عالمی قوانین اور قطر کے اقتدار اعلی کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

اقوام متحدہ میں قطر کی مندوب نے متحدہ عرب امارات کے اس اقدام کو اشتعال انگیز اور مخاصمانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک اپنی زمینی اور فضائی سرحدوں کے دفاع اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے لازمی اقدامات کی انجام دہی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے پانچ جون دوہزار سترہ سے قطر کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات منقطع کرلیے تھے۔

سعودی عرب اور اس کے اتحادی ملکوں، متحدہ عرب امارات، مصر اور بحرین نے قطر پر عرب سوچ سے غداری اور دہشت گردی کی حمایت کا الزام عائد کیا ہے جسے حکومت قطر نے سختی کے ساتھ مسترد کردیا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬