17 January 2018 - 13:09
News ID: 434673
فونت
امریکا نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے کام کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے کے ساڑھے ۶ کروڑ ڈالر کی امداد روک دی ہے۔
فلسطینی پناہ گزیں

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ انتظامیہ نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے کام کرنے والے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے کو 6 کروڑ 50 لاکھ ڈالر امداد روکنے کا اعلان کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوئیتریس نے امداد کی کٹوتی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادارے کی جانب سے پناہ گزینوں کو فراہم کی جانے والی خدمات بہت اہمیت رکھتی ہیں اورامداد کٹوتی کی صورت میں ادارے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ امریکی صدرٹرمپ نے کہا ہے کہ جو بھی امریکی پالیسی سے اختلاف کرے اس کی امداد روک دی جائے گی۔ امریکی حکام امداد کے ذریعے ملکوں،حکومتوں اور حکام کو خریدنے کی کوشش کرتے ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬