رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شامی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اس ملک کے مختلف علاقوں میں متعدد آیریشن کے درمیان قابل توجہ تعداد میں دہشت گردوں کا صفایا کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔
موصولہ رپورٹ میں بیان کیا گیا ہے کہ شام کے جنوب مغربی صوبے سویداء کے علاقے القصر پر اس ملک کی فوج و رضاکار عوامی فورس نے حملہ کرکے بیس سے زائد دہشت گرودوں کو ہلاک کردیا ہے ۔
شامی فوج نے اسی طرح صوبہ حلب کے مضافات میں واقع شہر "دارہ عزہ" میں دہشت گرد گروہ جبھۃ النصرہ کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا ہے ۔
صوبہ حمص کے متعدد دیہاتوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فوج کے حملوں میں بھاری مقدار میں دہشت گردوں کے ہتھیار اور فوجی سازو سامان تباہ ہوگئے ۔
شام میں سیکڑوں دہشت گرد گروہوں کے داخل ہونے اور ان کے لئے بھاری مقدار میں فوجی سازو سامان اسمگل کئے جانے کی رپورٹیں موصول ہوئی ہیں ۔
دوسری طرف خبر موصول ہوئی ہے کہ شہر حلب کے جنوب مغرب میں جبھۃ النصرہ کے آٹھ ہزار اور اس شہر کے شمال میں ڈیڑھ ہزار دہشت گرد تعینات ہیں ۔
واضح رہے کہ شام میں دہشت گردوں کی تعاون میں مشغول بعض اسلامی ممالک آج بھی دہشت گردوں کی امداد میں کیسی قسم کی کوتاہی تو کیا اس کے توسیع کی ہر ممکنہ کوشش میں مشغول ہیں ۔