10 May 2016 - 16:32
News ID: 422259
فونت
جمعیت علما پاکستان نیازی کے سربراہ:
سرزمین پاکستان کے سنی عالم دین پیر معصوم حسین نقوی نے کراچی میں سول سوسائٹی کے رہنما خرم ذکی کی دہشتگردوں کے ہاتھوں شھادت پر شدید مذمت کرتے ہوئے اسے امت اسلامی کے اتحاد اور استحکام پاکستان کے دشمنوں کی کارروائی قرار دیا ۔
پیر معصوم نقوی



رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعیت علما پاکستان نیازی کے سربراہ قائد اہلسنت پیر معصوم حسین نقوی نے پیر حضرت سید محمد شاہ کے دربار مجددی انجنیرنگ یونیورسٹی لاہور کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کراچی میں سول سوسائٹی کے رہنما خرم ذکی کی دہشتگردوں کے ہاتھوں شھادت کی شدید مذمت کی اور اسے امت اسلامی کے اتحاد اور استحکام پاکستان کے دشمنوں کی کارروائی قرار دیا ہے ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ ضیاالحق کے دور میں قیام پاکستان کے مخالف طبقے کی جس طرح سے سرکاری سرپرستی کی گئی اس سے فرقہ واریت اور انتہا پسندی نے جنم لیا، کفر اور شرک کے فتوے گھڑے گئے کہا: خرم ذکی اور ڈیرہ اسمٰعیل خان میں 4 افراد کی ٹارگٹ کلنگ پر اہلسنت اپنے اہل تشیع بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور انہیں اپنی ہمدردی کا یقین دلاتے ہوئے واضح کرتے ہیں کہ دونوں مکاتب فکر اپنے فکری اور نظریاتی اختلافات کے باوجود باہمی رواداری اور عدم تشدد پر یقین رکھتے ہیں ۔


پیر معصوم نقوی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ شخصی نظریات پر فساد پھیلانے والے وھابی نجدی ٹولے کی سازشوں کا مل کر مقابلہ کرنا ہوگاکہا: حکومت خود سرکاری طور پر بے گناہ افراد کی قاتل کالعدم تنظیموں کی سرپرستی کر رہی ہیں جس کی وجہ سے عالمی سطح پر امت مسلمہ کا امیج خراب ہو رہا ہے۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬