14 May 2016 - 13:28
News ID: 422263
فونت
مصطفی بدرالدین کی شہادت پر:
ایرانی وزیر خارجہ نے حزب اللہ لبنان کے سربراہ کے نام ارسال کردہ تعزیتی پیغام میں عظیم مجاہد مصطفی بدرالدین کی شہادت کو لبنانی حکومت، قوم اور تحریک مزاحمت کو تعزیت پیش کی ۔
حسن نصراللہ

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے عظیم مجاہد مصطفی بدرالدین کی شہادت پر حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ کے نام ارسال کردہ تعزیتی پیغام میں کہا: شہید مصطفی بدرالدین، اسلام، لبنانی عوام اور تحریک مزاحمت کی حق پسندانہ امنگوں کے دفاع اور دہشت گردی و ظلم و ستم کے خلاف مہم میں مکمل توانائی اور گہری دلچسپی کے ساتھ بھرپور سرگرم عمل تھے۔
 

محمد جواد ظریف نے اپنے پیغام میں خداوند متعال سے اس عظیم شہید کے درجات کی بلندی اور ان کے مجاہد گھرانے کو صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی اور کہا: یقینا اس مجاہد شخصیت کی شہادت سے، صیہونی حکومت اور دہشت گردی کے مقابلے میں استقامت کا مظاہرہ کرنے والی قوتوں کا عزم ماضی سے کہیں زیادہ مضبوط ہوگا ۔
 

واضح رہے کہ حزب اللہ لبنان کے ایک عظیم مجاہد مصطفی بدرالدین کی شھادت، شام کے دارالحکومت دمشق کے ایئر پورٹ کے قریب واقع ان کی رہائشگاہ پر صیہونی حکومت کی جانب سے کئے جانے والے وحشیانہ و جارحانہ حملے کی بنیاد پر ہوئی ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬