28 May 2016 - 09:52
News ID: 422311
فونت
جمعیت اسلامی وفاق ملی بحرین کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین شیخ علی سلمان اور دیگر گرفتار سیاسی قیدیوں سے اظہار یکجہتی میں گذشتہ روز بحرینی شہریوں نے نماز جمعہ کے بعد اس ملک کے مختلف علاقہ میں بڑے پیمانے مظاہرے کئے ۔
حجت الاسلام والمسلمین شیخ علی سلمان  بحرینی مظاہرین

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعیت اسلامی وفاق ملی بحرین کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین شیخ علی سلمان اور دیگر گرفتار سیاسی قیدیوں سے اظہار یکجہتی میں گذشتہ روز بحرینی شہریوں نے نماز جمعہ کے بعد اس ملک کے مختلف علاقہ میں بڑے پیمانے مظاہ کرتے ہوئے سب کی فوری آزادی اور ملک میں جمھوری نظام حکومت نافذ کئے جانے کا مطالبہ کیا ۔
 

بحرینی ٹیلی ویژن کے مطابق ، سیکڑوں بحرینی شہریوں نے نماز جمعہ کے بعد بحرین کے دارالحکومت منامہ، الدراز اور دیگرعلاقے میں سڑکوں پر مارچ کیا اور شاہی حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں جمیعت وفاق ملی کے سربراہ شیخ علی سلمان اور دیگر اسیر رہنماؤں کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں اور وہ تمام سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کر رہے تھے ۔
 

بحرینی شہریوں نے اس مظاھرے میں سیاسی وجوہات کی بناء پر علماء کو نشانہ بنائے جانے اور ان کے خلاف سنگین احکامات جاری کئے جانے کی شدید مذمت کی ۔
 

واضح رہے کہ بحرینی عدالت نے جون دو ہزار پندرہ میں ، جمعیت اسلامی وفاق ملی کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین شیخ علی سلمان پر حکومت کو تبدیل کرنے کے لئے اس ملک کے عوام کو مشتعل کرنے کا الزام لگا کر چار سال قید کی سزا سنائی تھی ۔ بحرینی عدالت کے اس فیصلے کے بعد عالمی سطح پر آل خلیفہ حکومت کے خلاف وسیع پیمانے پر احتجاج کیا گیا ۔
 

قابل ذکر ہے کہ بحرین کی ڈکٹیٹر حکومت نے چودہ فروری دو ہزار گیارہ سے لے کر اب تک اس ملک کے انقلابیوں اور حکومت مخالف افراد نیز ان کی قیادت اور حکومت مخالف پرامن مظاہروں میں شرکت کرنے والے عام شہریوں کو کچلنے کے لئے کسی بھی حربے سے دریغ نہیں کیا ہے ۔
 

آل خلیفہ کی استبدادی حکومت کے رویوں سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس ڈکٹیٹر حکومت نے نہ صرف بحرین کے شہریوں کی سیاسی آزادیوں کو سلب کررکھا ہے بلکہ انہیں دینی اور مذہبی سرگرمیوں کی بھی اجازت نہیں دیتی جو ان کا بنیادی اور قانونی حق ہے ۔
 

آل خلیفہ حکومت نے عوامی احتجاج کے سلسلے کو روکنے کے لئے بہت سے سیاسی کارکنوں کو گرفتار اور ان پر جھوٹے مقدمات قائم کرکے لمبے عرصے کی قید کی سزائیں بھی سنائی ہیں  ۔
 

بحرین کی شاہی حکومت سعودی فوجیوں کے ساتھ مل کر ملک میں جاری عوامی تحریک کو کچلنے کی کوشش کر رہی ہے جس کے دوران درجنوں بحرینی شہری شہید اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں ۔
 

شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے بڑی تعداد میں لوگوں کو گرفتار کر کے جیلوں میں بند کردیا ہے جن میں، انسانی حقوق کے کارکن ، سیاستدان، علما اور عام شہری شامل ہیں ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬