رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حقوق انسانی کی عالمی تنظیم «ایمنسٹی انٹرنیشنل» نے اپنے ایک بیان میں سعودی عرب میں بڑھتی ہوئی پھانسی کی سزاوں پر تشویش کا اظھار کیا ۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بتایا: سعودی عرب میں دوہزار سولہ کے آغاز سے اب تک چورانوے افراد کو تختہ دار پر لٹکایا جاچکا ہے ۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا: اگر سعودی عرب میں اتنی ہی تیزی سے پھانسی کی سزاؤں میں اضافہ ہوتا رہا تو توقع کی جاتی ہے کہ رواں سال کے پہلے چھ مہینے میں سو سے زائد افراد کو پھانسی کی سزا سنادی جائے گی ۔
انسانی حقوق کے اس عالمی ادارے نے سعودی عرب کے ممتاز عالم دین شیخ باقر النمر کی پھانسی کی سزا کا ذکر کرتے ہوئے کہا : شیخ النمر کے اعترافات اور ان کو پہنچائی گئی ایذاؤں سے اس امر کی نشاندہی ہوتی ہے کہ سعودی عرب انسانی حقوق کے بین الاقوامی معیاروں کی آشکارہ خلاف ورزی کر رہا ہے ۔
واضح رہے کہ سعودی حکومت نے دو ہزار پندرہ میں ایک سو اٹھاون افراد کو تختۂ دار پر لٹکایا تھا اور اس لحاظ سے وہ دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے ۔