29 May 2016 - 15:02
News ID: 422324
فونت
عراق کے سنی عالم دین:
مجمع علماء اهل تسنن عراق کے سربراہ نے حضرت آیت الله سیستانی کو نعمتی الهی اور ملت عراق میں اتحاد کا سبب بتایا ۔
شیخ خالد الملا

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجمع علماء اهل تسنن عراق کے سربراہ شیخ خالد الملا نے فتوائے جهاد کفایی کی دوسری سالگرد کے موقع پر لندن میں حضرت آیت الله سیستانی کے نمائندہ حجت الاسلام کشمیری کی جانب سے منعقدہ پروگرام میں کہا: ان حالات میں کہ جب داعش، عراق کے مختلف شھروں پر قبضہ جمانے میں مصروف تھا اور عراقی سیاستمدار خود میں پوسٹوں تک پہونچنے کے لئے آپس میں برسر پیکار تھے ، حضرت آیت الله سیستانی نے ملت عراق سے درخواست کی کہ عراق، عراقیوں اور اس ملک کے مقامات مقدسہ کی حفاظت کریں ، عراقی شھریوں نے بھی آپ کی باتوں پر لبیک کہتے ہوئے سامراجی سازشوں اور دھشت گرد طاقتوں کے محاسبات بدل کر رکھ دئے اور انہیں اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب ہونے نہیں دیا ۔


انہوں نے مزید کہا: میں بلند آواز سے یہ کہوں گا کہ حضرت آیت الله سیستانی کی درایت و حکمت نے عراقی معاشرے کو نجات دے دیا اور آپ عراق کے لئے بہت بڑی نعمت شمار کئے جاتے ہیں ، آپ فقط عراق ہی نہیں بلکہ عالمی معاشرے اور عالمی انسانی حقوق کے مراکز کی جانب سے سراہے جاتے ہیں ۔


شیخ خالد الملا نے واضح طور پر کہا: بعض سنی علماء بھی حضرت آیت الله سیستانی کے شانہ بہ شانہ رہے ، اور وہ ملت عراق اور دین و مذھب کو چوری ہونے نے سے نجات دینے میں کافی اعتراضات و تنقیدوں سے روبرو ہوئے ہیں ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬