رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام والمسلمین سید ساجد علی نقوی نے مدرسہ محمدیہ عربیہ جلال پور جدید ننگیانہ سرگودہا میں مولانا سید خادم حسین شیرازی کی برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا: دہشتگردی کا ناسور ختم کئے بغیر پاکستان میں قیام امن ناممکن ہے ۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ دہشت گرد بھیس بدل کر ہماری صفوں میں گھسے ہوئے ہیں، قوم کو فوج کی بے مثال قربانیوں کی لاج رکھنا ہوگی کہا: مولانا خادم حسین شیرازی کی علمی خدمات سے ہزاروں افراد مستفید ہو رہے ہیں ۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ وطن عزیز اس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے، امت مسلمہ کو اپنے فرقہ وارانہ اختلافات بھلا کر دہشت گردی کے خلاف اکٹھا ہونا چاہئے کہا: دہشت گردی کا ناسور ختم کئے بغیر پاکستان میں امن قائم نہیں ہوسکتا ۔
واضح رہے کہ اس مجلس عزا سے محمد حسنین شیرازی، سید ظہیر الحسنین، تقی نقوی، مولانا افضل حیدری، محی الدین اور مولانا اعجاز نجفی نے بھی خطاب کیا ۔