31 May 2016 - 19:04
News ID: 422335
فونت
استاد فقہ الازهر:
الازهر یونیورسٹی مصر میں علم فقہ کے استاد نے کہا: در حال حاضر شیعہ و سنی کے حوالے سے مطالب تحریر پا رہے ہیں جو وھابیوں کی جہالت اور نادانی کا پردہ فاش کردیں گے ۔
شیخ احمد محمود کریمہ

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، الازهر یونیورسٹی مصر میں علم فقہ کے استاد اور تقریب مذاھب اسلامی کی سکریٹیٹ کے ذ٘مہ دار نے الیوم السابع سے گفتگو میں کہا: در حال حاضر ابتداء سے لیکر سابق شیخ الازهر محمود شلتوت کی وفات تک  تقریب مذاھب شیعہ و سنی کی مکمل تاریخ تحریر پا رہی ہے جو وھابیوں کی حقیقت سے پردہ اٹھا دے گی ۔
 

انہوں نے بیان کیا: عالم اسلام کی قربت کے حوالے سے ابھی تک 17 مقالات من جملہ ادارہ الازهر، مصر وقف بورڈ اور علمائے شیعہ امامیہ و زیدیہ کے یکجا کئے جا چکے ہیں ۔
 

شیخ احمد محمود کریمہ الازهر یونیورسٹی میں فقہ مقارن کے معروف استاد ہیں ، آپ کے نظریات میڈیا کے خاص مورد توجہ ہونے کی بنیاد پر الازھر کے ذ٘مہ داروں کی ناراضگی سبب ہیں ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬