آیات عظام بشیرنجفی اور سعید حکیم نے؛
مراجع تقلید نجف اشرف آیت اللہ شیخ بشیرنجفی اور آیت اللہ سید محمد سعید حکیم نے ملاقات و گفتگو کی ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرجع تقلید نجف اشرف آیت اللہ شیخ بشیرنجفی نے اپنے دفتر میں آیت اللہ سید محمد سعید حکیم سے ملاقات میں ملت اسلامیہ اور عراق کی حالیہ صورت حال کا جائزہ لیا ۔
ان دو مراجع کرام نےعراقی حوزات علمیہ ، ماہ مبارک رمضان اور ملت اسلامیہ کے دیگر مسائل کو مورد بحث قرار دیا اور مسلمانوں کی سلامتی و ھدایت، عراقی سیکورٹی کی دھشت گردوں سے مقابلے میں کامیابی و کامرانی نیز عراقیوں کو دھشت گرد گروہ داعش سے نجات کے لئے پرودرگار عالم سے دعا کی ۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے