02 June 2016 - 15:14
News ID: 422344
فونت
سنی تحریک منہاج القرآن پاکستان کے صدر:
سنی تحریک منہاج القرآن پاکستان کے صدر اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام والمسلمین راجہ ناصر عباس جعفری نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: مطالبات شیعہ کمیونٹی کے مطالبات محض کاغذی دستاویز نہیں ملکی سالمیت کا لائحہ عمل ہے ۔
حسن محی الدین

 


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سنی تحریک منہاج القرآن پاکستان کے صدر حسن محی الدین اور پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی جنرل سکریٹری خرم نواز گنڈا پور نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام والمسلمین راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات و گفتگو کی ۔
 

حسن محی الدین نے ایم ڈبلیو ایم کی احتجاجی تحریک سے اپنی مکمل حمایت اور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا: ظالموں کے خاتمے اور انصاف کے حصول کے لئے ہم مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ کھڑے ہیں ۔
 

انہوں نے ملت تشیع کے لئے حجت الاسلام والمسلمین راجہ ناصر عباس جعفری کی جدوجہد کو مثالی بتایا اور کہا: ان کے مطالبات شیعہ کمیونٹی کے لئے محض ایک کاغذی دستاویز نہیں بلکہ پاکستان کی سالمیت و بقا کے لئے ایک موثر اور مکمل لائحہ عمل ہے ۔
 

سنی تحریک منہاج القرآن پاکستان کے صدر نے کہتے ہوئے کہ پاکستان کی ایک بڑی مذہبی و سیاسی جماعت کے رہنما کی گذشتہ بیس روز سے جاری بھوک ہڑتال پر حکومت کی مسلسل بےحسی نون لیگ کے اقتدار کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے کہا: ہم مظلوموں کی حمایت کا اعلان کرنے اس کیمپ میں آئے ہیں، اہل تشیع کے ساتھ ظلم و بربریت کا کھیل بند کیا جائے، نیشنل ایکشن پلان کو حکومت اپنے سیاسی حریفوں سے انتقام لینے کے لئے استعمال کر رہی ہے، اس قانون کی آڑ میں ملت تشیع پر مقدمات قائم کئے جا رہے ہیں جبکہ جن کے خلاف یہ قانون بنا تھا وہ مذموم عناصر آج بھی آزاد ہیں ۔
 

دوسری جانب حجت الاسلام والمسلمین راجہ ناصر عباس جعفری نے وفد کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا : ہمیں تکفیری نظریہ کا پاکستان نہیں چاہئے، اس ملک سے انتہا پسندی کی سوچ کے خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی، ہم نے اس مادر وطن کو قائد و اقبال کے خوابوں کی تعبیر کی عملی شکل دینی ہے، جس میں ہر ایک کو بلا تخصیص مذہب و مسلک انصاف حاصل ہو اور رواداری اور مذہبی آزادی بھی ہو۔
 

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ نیشنل ایکشن پلان کی سمت تبدیل کرکے ملک بھر میں انارکی پیدا کرنے کی دانستہ کوشش کی جا رہی ہے کہا: مظلوم اور بے گناہ افراد پر نیپ کے نام پر مقدمات قائم کئے جا رہے ہیں ، ریاستی سرپرستی میں ہمارے لوگوں کو اپنی زمینوں سے بے دخل کیا جا رہا ہے، پارا چنار میں ایف سی اہلکاروں نے فائرنگ کرکے ہمارے نوجوانوں کو شہید کردیا ۔
 

حجت الاسلام والمسلمین جعفری نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے حکومت اپنی آئینی ذمہ داریاں ادا کرنے کی بجائے دہشت گردی پر اتر آئی ہے۔ ہمارے لئے یہ متعصبانہ طرز عمل ناقابل قبول ہے کہا: جب تک ہمارے مطالبات پر عمل درآمد نہیں ہوتا تب تک ہمارا یہ احتجاجی کیمپ قائم رہے گا۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬