06 June 2016 - 23:52
News ID: 422356
فونت
فلسطین کے اسقف اعظم:
فلسطین میں ارتھوڈکس عیسائیوں کے اسقف آعظم نے مسلمانوں اور دنیا کے حریت پسندوں سے مسئلہ فلسطین کی حمایت کرنے اور غاصب صیہونی حکومت کے تسلط سے بیت المقدس کو نجات دلانے کی اپیل کی ۔
عطاء اللہ حنا

 


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین کے ارتھوڈکس عسیائیوں کے اسقف اعظم "عطاء اللہ حنا" نے مقبوضہ قدس کو امت مسلمہ کی عزت و وقار قرار دیا اور مسلمانوں ، عیسائیوں اور دنیا کے حریت پسندوں سے اپیل کی کہ وہ فلسطینی قوم اور اسلامی مقدسات کی حمایت کے لئے صرف کانفرنسوں اور بیانات جاری کرنے پر ہی اکتفاء نہ کریں بلکہ میدان عمل میں اگے بڑھیں ۔

 

 

عطاء اللہ حنا نے یہ کہتے ہوئے کہ قدس پر صیہونی حکومت کے غاصبانہ قبضے کے وقت سے اب تک کسی بھی مسلمان اور عیسائی نیز کسی بھی تاریخی آثار کو امان حاصل نہیں رہا ہے کہا: یہ غاصب اور نسل پرست حکومت ان آثار کو محو کر کے ، فلسطینی اور عیسائی آبادی والے علاقوں کو یہودی بنانے میں مشغول ہیں ۔
 

انہوں نے فلسطینی قوم کی امنگوں اور اہداف کے عملی جامہ پہننے کے لئے فلسطینی گروہوں کے درمیان اتحاد کی ضرورت پر تاکید کی اور اس اطمینان کا اظہار کیا: یہ اتحاد ، غاصب اسرائیلی حکومت کی گوشہ نشینی اور قدس کی آزادی پر منتج ہوگا ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬