08 June 2016 - 20:19
News ID: 422362
فونت
ڈاکٹر شفقت شیرازی کی سربراہی میں؛
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفد نے پاکستان کے حالیہ مسائل اور بھوک ہڑتال کے سلسلے میں ایران کے دار الحکومت تہران میں مقیم پاکستان کے سفیر سے ملاقات و گفتگو کی ۔
اراکین ایم ڈبلیو ایم پاکستان کی پاکستانی سفیر سے ملاقات

 

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے عالمی شعبے کے ذمہ دار حجت الاسلام ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی معاون سکریٹری سید ظہیر الحسن نقوی، ایم ڈبلیو ایم شعبہ قم کے مسئول حجت الاسلام ڈاکٹر گلزار احمد جعفری اور شعبہ مشہد و اصفہان کے مسئولین نے تہران میں مقیم پاکستانی سفیر سے ملاقات و گفتگو کی ۔
 

وفد نے حکومت پاکستان کی بے حسی اور آئینی ذمہ داریوں سے روگردانی پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ کی 26 روز سے اسلام آباد میں جاری بھوک ہڑتال اور 80 ہزار پاکستانی مظلوم شہداء کا پرامن طریقے سے مقدمہ لڑنے، حکمرانوں کے مردہ ضمیر کو جگانے کی جدوجہد اور اس راہ میں صعوبتیں برداشت کرنے کا تذکرہ کیا ۔
 

وفد نے دہشتگردی اور تکفیریت کی لعنت سے وطن عزیز کو پاک کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا: پوری قوم حجت الاسلام والمسلمین راجہ ناصر عباس جعفری کے ساتھ ہے اس کی دلیل ملک بھر میں ان کی حمایت میں ہونے والے مظاہرے اور علامتی بھوک ہڑتال کیمپ ہیں ۔
 

وفد نے مزید بیان کیا: پاکستان کی نون لیگ کے علاوہ سب سیاسی پارٹیوں کی حمایت اور اظہار یکجہتی شیعہ وسنی اور لیبرل و نیشنل پارٹیوں کی تائید اور اسی طرح پوری دنیا میں پاکستانی سفارتخانوں اور کونسل خانوں کے سامنے ہونے والے تائیدی مظاہرے ہیں۔
 

وفد نے یہ کہتے ہوئے کہ پاکستانیوں کے علاوہ پوری امت مسلمہ میں بھی بے چینی پائی جاتی ہے، میڈیا کے ذریعہ یہ آواز ہر جگہ پہنچ چکی ہے، جس کا اظہار مراجع عظام اور کئی ایک اسلامی اور عرب ممالک کی شخصیات اور تنظیموں و تحریکوں کے سربراہان کے علاوہ انسانی حقوق کے اداروں کے بیانات میں ہوچکا ہے کہا: اگر حکومت فی الفور ہمارے سب مطالبات قبول نہیں کرتی تو آنے والے جمعہ کے بعد اقوام متحدہ کے سامنے بھی علامتی بھوک ہڑتال بھی کریں گے۔ چونکہ اس نااہل حکومت کے متکبرانہ اور معاندانہ رویہ سے پاکستان کا ایمیج دنیا بھر میں پہلے بھی خراب ہے اور مزید متاثر ہوگا ۔
 

وفد نے یہ بتاتے ہوئے کہ ابھی تک ہماری موومنٹ پرامن ہے، لیکن اگر ہمارے قائد کی صحت بے حال ہوئی تو پھر حالات قابو میں نہیں رہیں گے کہا: ملک اور دنیا بھر سے ہماری غیرت مند قوم سڑکوں پر آئے گی اور پھر حالات نے جو رخ بھی اختیار کیا، اس کی تمام تر ذمہ داری حکرانوں پر عائد ہوگی ۔
 

واضح رہے کہ وفد نے تقریباً 500 سے زیادہ پاکستانی اور مختلف ممالک کے طلاب و شخصیات کے تائیدی دستخط پر مشتمل تقریباً 5 میٹر سے لمبے کپڑے کا طومار تہران میں مقیم پاکستانی عبد العزیز صاحب کے حوالے کیا ۔
 

پاکستان کے کونسلر نے وعدہ کیا کہ وہ اس وفد کی آواز اور جذبات اور تمام تر مطالبات کو حکومت کے سربراہان تک منتقل کریں گے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬