12 June 2016 - 19:25
News ID: 422377
فونت
قائد ملت جعفریہ پاکستان:
قائد ملت جعفریہ پاکستان نے اسلام آباد سے جاری کردہ اپنے بیان میں تاکید کی: ماضی میں ہماری خارجہ پالیسی کمزور رہی ہے، جسکے باعث ہم برابری کی بنیاد پر عالمی سطح پر تعلقات استوار کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے ۔
حجت الاسلام والمسلمین سید ساجد علی نقوی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام والمسلمین سید ساجد علی نقوی نے اسلام آباد سے جاری کردہ اپنے بیان میں پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی امریکی وفد سے قومی سلامتی کے امور کی گفتگو پر تبصرے کرتے ہوئے کہا: امریکی وفد سے ملاقات میں جس طریقے سے موقف اختیار کیا گیا ہے یہ قوم کے وقار کی ترجمانی کے ساتھ قوم کی توقعات کے عین مطابق ہے ۔

 

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے ہمیں اب معاشی اور سماجی پالیسیاں بھی درست سمت پر چلانا ہوں گی تاکہ ملک کو دوبارہ اس کی پٹری پر چڑھایا جاسکے کہا: یہی ترقی کی شاہراہ ہے جس پر گامزن ہو کر پاکستان ایک مرتبہ پھر اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرسکتا ہے ۔
 

ایس یو سی پاکستان کے سربراہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ امریکی وفد سے ملاقات میں جس طریقے سے موقف اختیار کیا گیا ہے یہ قوم کے وقار کی ترجمانی کے ساتھ قوم کی توقعات کے عین مطابق ہے کہا: ماضی میں ہماری خارجہ پالیسی کمزور رہی ہے، جس کے باعث ہم برابری کی بنیاد پر عالمی سطح پر تعلقات استوار کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے، یہ ہماری ہی غلطیوں اور خامیوں کا نتیجہ تھا کہ اگر کوئی اقدام ہوا بھی تو ہم اس کے ثمرات سمیٹنے میں کامیاب نہ ہوسکے، البتہ مذکورہ بالا اقدام سے لگتا ہے کہ ہم اب متوازن اور دنیا سے برابری کی سطح پر تعلقات استوار کرنے جارہے ہیں، جو نہ صرف مستحسن اقدام ہے بلکہ قومی وقار کے عین مطابق ہے ۔
 

انہوں نے یہ بتاتے ہوئے کہ اس پالیسی میں تسلسل برقرار رکھتے ہوئے اسے صرف الفاظ تک ہی محدود نہیں کرنا چاہئے بلکہ عملی میدان میں بھی اس کا اظہار ہونا چاہئے کہا: اسی تناظر میں قومی یکجہتی پیدا کرنے کی بھی ضرورت ہے، جس کے لئے آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی ضروری ہے، انصاف تک رسائی اور طبقاتی نظام کا خاتمہ بھی کرنا ہوگا ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬