18 June 2016 - 17:32
News ID: 422403
فونت
امام کونسل ھندوستان نے اس ملک میں بڑھتی ہوئی فرقہ واریت اور فسطائیت کے خلاف جمعرات کو جنتر منتر نئی دہلی میں مختلف مسلم اور غیرمسلم تنظیموں کی شرکت میں زبردست احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا ۔
 مظاھرہ


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام کونسل کے قومی جنرل سکریٹری مولانا محمد حنیف احرار کے زیر اھتمام ہندوستان میں بڑھتی ہوئی فرقہ واریت اور فسطائیت کے خلاف جمعرات کو نئی دہلی میں مختلف مسلم اور غیرمسلم تنظیموں نے جنتر منتر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

 

اس مظاہرے میں شریک لوگوں نے بعض انتہا پسند اور فسطائی ذہنیت رکھنے والے سخت گیر ہندو لیڈروں کے اشتعال انگیز بیانات کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی کرے ۔

 

مظاہرے میں شریک لوگوں نے آر ایس ایس سے وابستہ سادھوی پراچی کے اس بیان کی کہ ہندوستان کو مسلمانوں سے عاری ملک بنانے کا وقت آ گیا ہے سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا: ہندوستان مختلف مذاہب کے ماننے والوں کا ملک ہے جہاں کے آئین نے سب کو برابری کا حق دیا ہے اس لئے سماج اور معاشرے میں نفرت پیدا کرنے والے لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے ۔

 

بعض مقررین نے مرکز میں برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی خاص طور پر وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے ایسے بیانات کا نوٹس نہ لئے جانے پر بھی سخت تنقید کی ۔

 

امام کونسل کے قومی جنرل سکریٹری مولانا محمد حنیف احرار نے کہا: ملک میں فسطائیت اور فرقہ واریت کو جان بوجھ کر ہوا دی جا رہی ہے جو ملک کے آئین کے خلاف ہے اور حکومت کو چاہئے کہ ایسے اقدامات اور بیانات کا سختی سے نوٹس لے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬