رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی یوم القدس کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے شیعہ علماء کونسل، جعفریہ یوتھ اور جے ایس او کے عہدیداران و کارکنان کا مشترکہ اہم اجلاس رضویہ ہال میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سکریٹری حجت الاسلام عارف حسین واحدی کی سربرااہی میں منعقد ہوا ۔
یوم القدس ریلی انتظامات کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس میں مرکزی یوم القدس کمیٹی کے سیکرٹری سید سکندر عباس گیلانی ایڈووکیٹ نے یوم القدس ریلی کو کامیاب بنانے کیلئے تجاویز دیتے ہوئے انتظامات کے حوالہ سے مکمل بریفنگ دی بعد از ان تجاویز کی روشنی میں تمام عہدہدران و کارکنان کی مشاورت کے ساتھ مختلف انتظامی کمیٹیاں تشکیل دیں گئیں ۔
حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے مختلف تشکیل دی گئی کمیٹیوں کے سربراہان کا اعلان کے بعد عہدیداران و کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ہر شخص کی ذمہ داری بنتی ہے کہ قبلہ اول کی آزادی کیلئے القدس ریلی میں زیادہ سے زیادہ افراد کی شرکت کو یقینی بنائے ۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ ملک بھر میں حجت الاسلام والمسلمین سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر ملک بھر میں پُرامن القدس ریلیاں نکالی جارہی ہیں اور ہر سال کی طرح امسال بھی یکم جولائی کو شیعہ علما کونسل پاکستان اسلام آباد/ راولپنڈی کی جانب سے نکالی جانے والی تاریخی مرکزی القدس ریلی سابقہ روایات کے مطابق اتحاد وحدت کی فضاء کو برقرار رکھتے ہوئے جی سکس ٹو مرکزی امام بارگاہ سے برآمد ہو کر اپنی منزل مقصود آبپارہ چوک پر پہنچ کر پُرامن طور پر اختتام پذیر ہو گی کہا: ہر شخص کی ذمہ داری بنتی ہے کہ قبلہ اول کی آزادی کیلئے القدس ریلی میں زیادہ سے زیادہ افراد کی شرکت کو یقینی بنائے ۔
حجت الاسلام واحدی نے یوم القدس کی حیثیت و اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا : حجت الاسلام والمسلمین سید ساجد علی نقوی نے ہمیشہ اتحاد بین المسلمین کا درس دیا اور ہم اس درس پر عمل کر تے ہوئے کسی بھی شخص کو ریلی کے پُرامن ماحول خراب کر نے کی اجازت نہیں دیں گے ۔
انہوں نے آخر میں روزہ کی عظمت اور فضیلت پر بھی مفصل روشنی ڈالی ۔
اجلاس کے اختتام پر حجت الاسلام والمسلمین سید ساجد علی نقوی کی جانب سے عہدیداران و کارکنان کے اعزاز میں افطاری دی گئی ۔