27 June 2016 - 16:34
News ID: 422437
فونت
یوم شھادت امام علی پر؛
مولائے کائنات امیرالمومنین حضرت امام علی(ع) کے یوم شہادت پر دنیا کے مختلف گوشے میں موجود شیعوں نے مجالسیں منعقد کیں اور جلوس نکالے ۔
شھادت امام علی کے جلوس

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مولائے کائنات امیرالمومنین حضرت امام علی ابن ابی طالب (ع) کے یوم شہادت پر دنیا کے مختلف گوشے میں موجود شیعوں نے مجالسیں منعقد کیں اور جلوس نکالے ۔

 

اسلامی جمہوریہ ایران کے سبھی شہروں اور دیہاتوں کے مقدس مقامات ، مذہبی مراکز، مساجد اور امام بارگاہیں میں اٹھارہ رمضان المبارک کی رات سے شروع ہونے والا عزا داری کا سلسلہ  اکیس رمضان تک جاری رہا۔

 

مشہد مقدس میں حضرت امام علی رضا علیہ السلام کا روضہ پر مشہد اور اطراف کے علاقوں سے ماتمی دستوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا جبکہ اتوار کی رات بہت بڑی تعداد میں عزاداروں اور سوگواروں نے شب بیداری کی اور ساری رات نوحہ و ماتم اور دوسری شب قدر کے مخصوص اعمال میں بسرکی ۔

 

قم ، حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے روضہ مبارک پر بھی پورے دن ماتمی دستوں کی آمد کا سلسلہ لگا رہا اور شب میں لوگوں کی بہت بڑی تعداد نے روضہ پر شب ۲۱ کے اعمال انجام دئے ۔

 

نجف اشرف عراق میں بھی شب انیس رمضان سے شروع ہونے والا عزاداری کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔ گذشتہ شب روضہ امیر المومنین علیہ السلام میں ہزاروں سوگواروں اور زائرین سے چھلک رہا تھا ۔

 

شام میں ثانی زہرا حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے روضہ مبارک میں بھی ہزاروں کی تعداد میں سوگواروں اور عزاداروں نے شب اکیس رمضان شب بیداری میں بسر کی اور آپ کو آپ کے پدربزرگوار کا پرسہ دیا ۔

 

ھندوستان کے مختلف شھروں بنارس، لکھنو، دھلی ، حیدر آباد ، کلکتہ بمبئی وغیرہ میں مومنین نے پوری شب مجالس منعقد کیں اور امام زمانہ(عج) کو آپ کے جد کا پرسہ دیا ۔  

 

سرزمین پاکستان کے مختلف شھروں میں بھی وھابیت کی تمام تر شرارتوں اور خطرات کے باوجود عزاداروں نے جلوس امام علی نکالے ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬