29 June 2016 - 17:53
News ID: 422445
فونت
عراقی وزیر خارجہ:
عراقی وزیر خارجہ نے عالمی یوم قدس کے موقع پر اس دن کے پیغام کو بیان کیا اور اس دن مسلمانوں سے اتحاد کا مطالبہ کیا ۔
ابراھیم جعفری


رسا نیوز ایجنسی کی العالم سے رپورٹ کے مطابق، عراقی وزیر خارجہ ابراھیم جعفری نے ملت اسلامیہ کو اختلافات سے پرھیز کی دعوت دیتے ہوئے انہیں عالمی یوم قدس میں بھر پور شرکت کی تاکید کی اور کہا: اس دن کے لئے ہمارا پیغام یہ ہے کہ تمام مسلمان متحد ہوں اور تمام اختلافات کو دور رکھتے ہوئے عالم اسلام کے اہم ترین مسائل کو اپنا مقصد و ھدف قرار دیں ۔

 

عراقی وزیر خارجہ نے مزید کہا: ملت اسلامیہ طاقتور، انسانی سرمایہ سے مالا مال اور قوی اسٹراٹیجیک و اقتصادی توانائی کی مالک ہے نیز دنیا کے ممالک کی نگاہ میں بھی خاص اہمیت کی حامل ہے ، امام خمینی (قدس سره) نے اس نکتے کو سمجھتے ہوئے هفتہ وحدت کو مسلمانوں کے اتحاد کے لئے قرار دیا ، ہمارے لحاظ سے ایسے مواقع پر اتحاد اسلامی کی تقویت کی جائے ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬