01 July 2016 - 19:16
News ID: 422451
فونت
ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں «یوم قدس اور اتحاد بین المسلمین» کے عنوان سے کانفرنس منعقد کی گئی جس میں مختلف مذاہب کے علما اور دانشوروں نے شرکت کی۔
یوم قدس اور اتحاد بین المسلمین کانفرنس دہلی یوم قدس اور اتحاد بین المسلمین کانفرنس دہلی یوم قدس اور اتحاد بین المسلمین کانفرنس دہلی

 


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں گذشتہ شب «یوم قدس اور اتحاد بین المسلمین» کے عنوان سے کانفرنس منعقد کی گئی جس میں مختلف مذاہب کے علما اور دانشوروں نے شرکت کی۔

 

 اس کانفرنس میں شیعہ سنی اور ہندو مقررین نے عالمی برادری اور دنیا کے حریت پسندوں سے مطالبہ کیا کہ وہ مظلوم فلسطینی عوام پر صیہونی حکومت کے جرائم اور مظالم کے سلسلے میں ردعمل ظاہر کریں۔

 

نئی دہلی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ثقافتی قونصلر علی دہگائی نے اس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی ملکوں کے اتحاد کو عالم اسلام کی ایک اصلی ضرورت قرار دیا اور کہا : عالم اسلام کی بہت سی موجودہ مشکلات مسلمانوں کے درمیان اختلاف اور تفرقے کا نتیجہ ہیں۔

انھوں نے گزشتہ صدیوں کے دوران مسلمانوں کی درخشاں تاریخ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : اس دور میں مسلمانوں کی ترقی و پیشرفت کی ایک اصلی وجہ ان کا اتحاد تھا۔

 

نئی دہلی میں ایران کے خانہ فرہنگ کے سربراہ علی دہگائی نے مسلمانوں کے درمیان اختلاف اور تفرقے کو حالیہ برسوں کے دوران ان کی پسماندگی اور کمزوری کی ایک وجہ قرار دیتے ہوئے کہا: مسلمان اتحاد و یکجہتی کے ذریعے ایک بار پھر بہت سی مشکلات اور مسائل پر قابو پا سکتے ہیں۔

انھوں نے کہا: بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) نے جمعۃ الوداع کو یوم القدس کا نام دیا جس کی وجہ سے مسئلہ فلسطین ایک بار پھر زندہ ہو گیا۔

 

واضح رہے کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران سمیت پوری دنیا میں یوم القدس انتہائی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬