01 July 2016 - 19:30
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 422452
فونت
عبدالملک الحوثی:
یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے فلسطین کی تحریک مزاحمت کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔
عبد الملک حوثی

 


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے عالمی یوم القدس کی مناسبت سے قومی ٹیلیویژن سے اپنے ایک خطاب میں کہا : یمن کے عوام اپنے فلسطینی بھائیوں سے قلبی لگاؤ رکھتے ہیں ۔

 

انہوں ںے یہ کہتے ہوئے کہ یمنی عوام اپنے فلسطینی بھائیوں کی دلیری اور شجاعت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں غاصب صیہونی حکومت کے مقابلے میں فلسطینی عوام کی تحریک مزاحمت کی ہمہ گیر حمایت کی ضرورت پر زور دیا اور کہا: غاصب صیہونی حکومت سبھی مسلمان ملکوں کی مشترکہ دشمن ہے۔

 

تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے صیہونی حکومت کو بہت بڑا خطرہ بتاتے ہوئے اس سے مقابلہ کرنا تمام مسلمانوں کا فریضہ جانا اور کہا : قبلہ اول مسجد الاقصی مسلمانوں کا ایک مقدس مرکز ہے جس کو ہم کبھی بھی فراموش نہیں کرسکتے ۔

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬