02 July 2016 - 15:59
News ID: 422453
فونت
حجت الاسلام والمسلمین سید حسن نصراللہ:
حزب اللہ لبنان کے جنرل سکریٹری نے عالمی یوم القدس کی مناسبت سے اپنے ایک خطاب میں فلسطین کا دفاع دنیا بھر کے مسلمانوں کا مذہبی فریضہ ہے بتایا اور کہا: اسرائیل، مسلمانوں کے خون کے گارے سے بنائی گئی غاصب حکومت ہے ۔
حجت الاسلام والمسلمین سید حسن نصراللہ

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام والمسلمین سید حسن نصراللہ نے عالمی یوم القدس کی مناسبت سے اپنے ایک خطاب میں کہا: فلسطین بحر سے نہر تک ایک غصب شدہ سرزمین ہے جسے اس کے حقیقی وارثوں سے چھین لیا گیا ہے ۔

 

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ امام خمینی(رہ) نے جمعۃ الوداع کو عالمی یوم قدس اعلان کیا تاکہ مسلمانوں کے ذہن میں یہ بات بیٹھ جائے کہ فلسطین کا دفاع ان کا دینی فریضہ ہے کہا: جو بھی شخص فلسطینی عوام پر ظلم ڈھانے والی صیہونی حکومت کے غاصبانہ وجود پر اپنی آنکھیں بند کرتا ہے وہ یہ دعوی نہیں کرسکتا کہ وہ صدق دل سے اللہ پر ایمان رکھتا ہے ۔

 

حجت الاسلام والمسلمین نصراللہ نے یوم القدس کو دنیا کے سامنے فلسطین کے اہم مسئلے کو پیش کرنے کا دن قرار دیا اور کہا : یوم القدس سیاسی اور سفارتی مسائل سے ہٹ کر فلسطین کے دفاع کے لئے ایک روڈ میپ تیار کرنے اور مسلمانوں کی ذمہ داریوں کی نشاندہی کرنے کا دن ہونا چاہئے ۔

 

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ عالمی یوم قدس میں جس حقیقت کو بیان کیا جانا چاہئے وہ یہ ہے کہ فلسطین بحر سے نہر تک ایک غصب شدہ سرزمین ہے جسے اس کے حقیقی وارثوں سے چھین لیا گیا ہے کہا: اسرائیل ایک ایسی غاصب حکومت ہے جس نے دہشت گردی کے بل بوتے پر اور لوگوں کا خون بہاکر حکومت قائم کی ہے ۔

 

حزب اللہ لبنان کے جنرل سکریٹری نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ فلسطینی عوام کے سامنے واحد راستہ استقامت اور مزاحمت ہے خواہ اس کے لئے کتنا ہی وقت کیوں نہ لگ جائے کہا: البتہ فلسطین اپنی آزادی سے بہت قریب ہے، فلسطین کی مزاحمتی گروہوں نے گذشتہ جنگوں میں اسرائیل کا منھ توڑ جواب دے کر دنیا پر یہ ثابت کردیا ہے ۔

 

انہوں نے اسرائیل کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ایک پینل کا چیئرمین منتخب کئے جانے اور اسرائیل کے حق میں بعض عرب حکومتوں کے ووٹ دئے جانے پر شدید تنقید کی ۔

 

حجت الاسلام والمسلمین نصراللہ نے یہ کہتے ہوئے کہ جو لوگ آج یمن، بحرین، شام اور نائیجیریا میں عالمی یوم القدس کا اہتمام کر رہے ہیں ان سب کی پیٹھ میں سعودی عرب خنجر مار چکا ہے اور ان ملکوں میں یوم القدس کی ریلیاں کوئی اتفاقی بات نہیں ہے کہا : شام، عراق، یمن، بحرین اور لیبیا جیسے ملکوں میں بدامنی اور بحران امریکا اور اسرائیل کے ایجنٹوں نے پیدا کر رکھا ہے ۔

 

انہوں نے مزید کہا: امریکی ایجنٹ تکفیری دہشت گردوں کی مدد کر کے ان ملکوں میں جنگ و خونریزی جاری رکھنا چاہتے ہیں اور سیاسی راہ حل کو مسدود کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬