![حسین امامی](/Original/1395/04/23/IMG05595065.jpg)
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر حجت الاسلام حمید حسین امامی نے بیان کرتے ہوئے کہا : کوہاٹ انتظامیہ نے اپنے ظلم کی انتہا کر دی ہے۔
انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا : انتظامیہ نے رمضان مبارک کی آخری جمعہ میں مسلمانوں کی حمایت میں نکالی گئی یوم القدس ریلی کے شرکاء کے خلاف ایف آئی آر درج کر دی ہے۔
حسین امامی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : بیت المقدس قبلہ اول کی آزادی اور مظلوم فسلطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے پوری دینا کی طرح کوہاٹ شہر میں بھی نماز جمعہ کے بعد اسرائیل کے خلاف ایک احتجاجی ریلی منعقد کی گئی۔
انہوں نے کہا : پوری دنیا کی طرح پاکستان کے شہروں قصبوں میں یہ دن بطور احتجاج منایا جاتا ہے۔ لیکن کوہاٹ شہر کی بے حس انتظامیہ نے اسرائیل کے ساتھ ہمدردی کر تے ہوئے اسرائیل کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر آیف آئی آر درج کر دی۔
حجت الاسلام حمید حسین امامی نے اپنی گفت و گو میں زور دیتے ہوئے تاکید کی : شیعہ علماء کونسل پاکستان اورپوری ملت جعفریہ اس بہیمانہ کاروائی کی پر زور مذمت کرتی ہے۔