18 July 2016 - 10:18
News ID: 422516
فونت
حجت الاسلام شفقت شیرازی:
مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری امور خارجہ نے کہا : : آئے دن ایران سے آنے والے پاکستانی بیگناہ طلبہ وطالبات کو گرفتار کر کے حکومت پنجاب کسے خوش کر رہی ہے؟۔
حجت الاسلام شفقت شیرازی


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری امور خارجہ حجت الاسلام شفقت شیرازی نے وحدت ہائوس قم سے جاری ایک بیان میں کہا : مجلس وحدت مسلمین کے رہنما اور شعبہ مشہد مقدس ایران کے سیکرٹری جنرل  حجت الاسلام عقیل خان کی گرفتاری اور حکومت پنجاب کا تشیع کے خلاف معاندانہ رویہ قابل تشویش ہے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : ایسا لگتا ہے کہ حکومت نے سول ڈیکٹیٹرشب کے نفاذ اور سیاسی انتقام کے لئے سی ٹی ڈی کو فری ہینڈ  دے رکھا ہے ۔

شفقت شیرازی نے کہا : ملک سے باہر بیس سال سے زیادہ عرصہ کے مقیم اور گرمیوں کی چھٹیاں عزیز و اقارب کے ساتھ گزارنے اور بھوک ہڑتال کیمپ میں شرکت کرنے کیلئے وطن آئے محترم عالم دین کی بغیر کسی سابقہ نوٹس کے گرفتاری کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : آئے دن ایران سے آنے والے پاکستانی بیگناہ طلبہ وطالبات کو گرفتار کر کے حکومت پنجاب کسے خوش کر رہی ہے؟ ظالم ومظلوم اور قاتل مقتول سے برابر کا سلوک اور ظالمانہ بیلنس پالیسی کبھی بھی دھشت گردی کے خلاف جنگ کے دعوے کو کامیابی سے ہم کنار نہیں ہونے دے گی ۔

حجت الاسلام شفقت شیرازی نے کہا : ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حجت الاسلام عقیل خان کو فی الفور رہا کیا جائے  اور ۶۵ دن سے جاری مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ حجت الاسلام راجہ ناصر عباس کی بھوک ہڑتال کے مطالبات قبول کر کے پاکستانی عوام بالخصوص تشیع پاکستان کی بے چینی ختم کے جائے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬